پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان

100انڈیکس 700پوائنٹس کے اضافے سے 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

پیر 30 جولائی 2018 22:31

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) عام انتخابات کے بعد پہلے کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کے روزکاروبار حصص میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری کی جانب سرگرداں دکھائی دیئے،ٹریڈنگ کے دوران کے ا یس ای100انڈیکس 700پوائنٹس کے اضافے سے 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا اور43500پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں169ار ب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 86کھرب روپے سے بڑھ کر 88کھرب روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا ۔

شیئرزمارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں جانب کی ٹیلی کام، ایئر لائن ،بیکنگ ،توانائی، اسٹیل اور سیمنٹ سیکٹرز میں خریداری میں دلچسپی لی جس کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس 42800، 42900، 43000، 43100، 43200، 43300، 43400 اور 43500 پوائنٹس کی 8 بالائی حد عبور کر گیا ۔

(جاری ہے)

اسٹاک ماہرین کے مطابق نئی حکومت سے وابستہ توقعات اور معاشی بہتری کے امکان کے پیش نظر مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہائوسز خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں نئی سرمایہ کاری کی آمد سے انویسٹرز کا مورال بھی بلند ہو رہا ہے آئندہ دنوں میں نئی حکومت کے مثبت اقدامات اور روپے کی قدر میں مزید اضافے سے مارکیٹ رواں ہفتے کے دوران ہی44 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر سکتی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس میں770.18پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 42786.45پوائنٹس سے بڑھ کر 43556.63پوائنٹس ہو گیا اسی طرح392.93پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 21728.88پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30713.41پوائنٹس سے بڑھ کر 31304.20پوائنٹس پر جا پہنچا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھر ب 69ارب98کروڑ88لاکھ76ارب279روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 86کھرب90ارب54کروڑ92لاکھ57ہزار361روپے سے بڑھ کر88کھرب60ارب 53کروڑ81لاکھ33ہزار640روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو14ارب روپے مالیت کے 37کروڑ79لاکھ 33ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعہ کو 14ارب روپے مالیت کے 38کروڑ34لاکھ93ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر400کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 296کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،91میں کمی اور13کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ51لاکھ ،پاک انٹر نیشنل بلک 1کروڑ96لاکھ ،پی آئی اے 1کروڑ89لاکھ ،صدیق سنز ٹن 1کروڑ86لاکھ اور بینک آف پنجاب 1کروڑ53لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اضافے کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں496.82روپے کا اضافہ ہوا جس سے حصص کی قیمت بڑھ کر10990.00پوائنٹس ہو گیا اسی طرح144.50روپے فی حصص کے اضافے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت3034.50روپے ہو گئی جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ اورآرکروماپاک کے حصص کی قیمت میں بالترتیب 48.79روپے اور16.74روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعدوائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت گھٹ کر1370.80روپے اور آرکروما پاک کے حصص کی قیمت گھٹ کر498.26روپے پر آگئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی