پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کا زور ٹوٹ گیا

کے ایس ای 100 انڈیکس43ہزار کی نفسیاتی حدسے گرتے ہوئے 844پوائنٹس کی کمی سی42712پوائنٹس کی سطح پرآگیا

منگل 31 جولائی 2018 19:50

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کا زور ٹوٹ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںالیکشن کے بعد شروع ہونے والے زبردست تیزی کا زور ٹوٹ گیااور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع نکالنے کی عرض سے حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس43ہزار کی نفسیاتی حدسے گرتے ہوئے 844پوائنٹس کی کمی سی42712پوائنٹس کی سطح پرآگیا جب کہ74 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروںکو 1کھرب11 ارب1کروڑ96لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑاجب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت10کروڑ33لاکھ شیئرزکم رہا۔

الیکشن کے بعد شروع ہونے تیزی کے رجحان کے زیر اثر منگل کو بھی کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوااور ابتدائی اوقات میں تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 43538پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی غرض سے حصص کی فروخت شروع کردی جس کے نتیجے میں تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل ہوگیا اور کے ایس ای100انڈیکس 43500،43400،43300،43200,،43000،42900اور42800 کی نفسیاتی حدوں سے یکے بعد دیگرے گرتا چلا گیاجب کہ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس42603پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی اگیا تاہم بعد ازاں قدرے ریکوری آئی جس سے مزکورہ حد بحال نہ رہ سکالیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس844.20پوائنٹس کی کمی سی42712.43پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس513.05پوائنٹس کمی سے 21215.83پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1386.95پوائنٹس کی کمی سے 72341.14پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس395.74پوائنٹس کی کمی سے 30908.46پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر385کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سی83کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،287کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرنے سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب11 ارب1کروڑ96لاکھ روپے سے زائد کی کمی ہوئی جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر87کھرب49 ارب51 کروڑ85 لاکھ روپے ہوگئی ۔منگل کو مجموعی طور پر27کروڑ45لاکھ 43ہزار شیئرز کا کاوربارہوا جو پیر کی17کروڑ79لاکھ33ہزار440 شیئرز کے مقابلے میں کم رہا ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈزکے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 155روپے اضافے سی7850روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت115.50روپے اضافے سی3150روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 291روپے کمی سی10699 روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت 62.70روپے کمی سی1829پر بند ہوئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں 1کروڑ91لاکھ74ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہاجب کہ فوجی سیمنٹ ،ڈی ایس انڈسٹریز ،کے الیکٹرک ،پاک الیکٹران ،ڈی جی خان سیمنٹ ،یونٹی فوڈزمیپل لیف ،صدیق سنز اور پاک انٹرنیشنل بلک کی سرگرمیاںبھی نمایاں رہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ