انٹر بینک میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ رک گیا

منگل 31 جولائی 2018 19:50

انٹر بینک میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ رک گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2018ء) انٹر بینک میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ رک گیا اورمنگل کوروپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں اضافہ اہوا البتہ قیمت فروخت میں کمی ہوئی ۔ دیگر کرنسیوں میں یورو، برطانوی پائونڈ اورسعودی ریال کی قدر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیاجب کہ یو اے ای درہم کی قدر میں ملا جلا رجحان اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔

زرائع کے مطابق کرنسی ڈیلرز نے الیکشن کے بعد سیاسی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد قیمت خرید میں نمایاں کمی کرکے بڑے پیمانے پر ڈالر کی خریداری کی اور قیمت فروخت کو اس کے مقابلے میں اس تناسب سے کم نہیں کیا اور اب قیمت خرید کو بڑھا کر قیمت فروخت میں معمولی کمی کے زریعے ایک بار پھر کرنسی مارکیٹ کو اپنے کنٹرول میں لینا شروع کردیا ہے زرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو انٹر بینک ٹریڈنگ تعطیل کے پیش نظر اوپن مارکیٹ میں کرنسی ڈیلرز نے قیمت خرید گرا کر شہریوں کو مزید ڈالر گرنے سے ڈرا کر سستے ڈالر خریدے اور وہ پیر کو انٹر بینک میں بھی اسی تناسب سے ڈالر گرنے کی توقع کررہے تھے لیکن انٹر بینک میں اس طرح کمی نہیں ہوئی جس کے بعد منگل کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی کمی کا سلسلہ رک گیا اورفاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں40پیسے اور قیمت فروخت میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید123.80روپے سے بڑھ کر124.20روپے اور قیمت فروخت124.40روپے سے بڑھ کر124.50روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید میں3.50روپے کا اضافہ ہوا جب کہ قیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.00روپے سے بڑھ کر121.50روپے اورقیمت فروخت123.00روپے سے گھٹ کر122.50روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

دیگر کرنسیوں میںیوروکی قدر میں ایک روپے اور برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید میں2.50روپے اور قیمت فروخت میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کی گیا جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید129.50روپے سے بڑھ کر131.50روپے اور قیمت فروخت141.00روپے سے بڑھ کر142روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید145.50روپے سے بڑھ کر148روپے اور قیمت فروخت158.00روپے سے بڑھ کر159روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدر میں25پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید میں1روپے کا اضافہ اور قیمت فروخت میں75پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید29.75روپے سے بڑھ کر30روپے اورقیمت فروخت32.25روپے سے بڑھ کر32.50روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید30.00روپے سے بڑھ کر31روپے اورقیمت فروخت33.00روپے سے گھٹ کر32.25روپے ہوگئی۔البتہ چینی یوآن کی قیمت خرید18.00روپے اور قیمت فروخت19.90روپے مستحکم رہی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید