نو منتخب پہلے 100دنوں میں اسلام آباد میں قانون کرایہ داری کا نفاذ یقینی بنائے۔ شیخ عامر وحید

سی ڈی اے جناح سپر مارکیٹ سٹی سنٹر کا درجہ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ ملک رب نواز

منگل 31 جولائی 2018 21:00

نو منتخب پہلے 100دنوں میں اسلام آباد میں قانون کرایہ داری کا نفاذ یقینی بنائے۔ شیخ عامر وحید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے ایک وفد کی قیادت میں جناح سپر مارکیٹ ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد کا دورہ کیا اور مارکیٹ کی ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو الیکشن میں بلا مقابلہ کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔ وفد میں چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک، نائب صدر نثار مرزا، چیئرمین فائونڈر گروپ زبیر احمد ملک، خالد جاوید، محمد اعجاز عباسی، خالد چوہدری، ملک سہیل، طاہر ایوب ، طاہر محمود، قاضی الیاس اوردیگر شامل تھے۔

تاجر گروپ کے نامزد امیدوار ملک رب نواز بلا مقابلہ جناح سپر مارکیٹ کی ایسوسی ایشن کے صدر، عبدالرحمٰن صدیقی جنرل سیکرٹری ، اسد عزیز سینئر نائب صدر، چوہدری اشرف نائب صدر، فصیح اللہ خان جوائنٹ سیکرٹری، ابرار احمد فنانس سیکرٹری اور دل خرم پریس سیکرٹری منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ اسد عمر نے وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری کو یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ اگر ان کی پارٹی کو عام انتخابات میں کامیابی ملی تو پہلے 100دنوں میں اسلام آباد میں قانون کرایہ داری کے نفاذ کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی لہذا انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ نومنتخب حکومت پہلی سہ ماہی میں اسلام آباد میں قانون کرایہ داری کا نفاذ یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ چیمبر نے گذشتہ دور حکومت میں بھی قانون کرایہ داری کے نفاذ کیلئے بھرپور کوشش کی تھی اور اسد عمر و میاں عبدلمنان کے تعاون سے کرایہ داری کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد اسد عمر اپنی یقین دہانی کی پاس داری کریں گے اور پہلے سو دنوں کے اندر اندر کرایہ داری کا نیا قانون پارلیمنٹ سے پاس کروا کر تاجر برادری کا یہ دیرینہ مسئلہ حل کرائیں گے۔

انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ چیمبر جناح سپر مارکیٹ سمیت اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں کے اہم مسائل حل کرانے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔ چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک، نائب صدر نثار مرزا، فائونڈرگروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک، خالد جاوید، محمد اعجاز عباسی اور دیگر نے بھی نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ تاجروں کے مفادات کے فروغ اور ا پنی مارکیٹ کے مسائل کو حل کرانے میں فعال کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناح سپر مارکیٹ کی ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ملک رب نواز نے کہا کہ جناح سپر مارکیٹ اسلام آباد کی ایک اہم مارکیٹ ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ سی ڈی اے اس مارکیٹ کو جدید خطوط پر ترقی دینے کی کوشش کرے جس سے کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوںنے کہا کہ سی ڈی اے نے جناح سپر مارکیٹ کو سٹی سنٹر کے طورپر ترقی دینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک اس جانب کوئی پیش رفت نہیں کی گئی جو افسوسناک ہے۔ انہوںنے سی ڈی اے پر زور دیا کہ وہ جناح سپر مارکیٹ کو سٹی سنٹر کا درجہ دینے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے تا کہ یہ مارکیٹ بہتر ترقی کر کے معیشت کی فروغ میں مزید فعال کردار ادا کر سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی