میزان بینک کے کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ

اتوار 5 اگست 2018 17:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2018ء) کریڈٹ ریٹنگ کمپنی جے سی آر۔وی آئی ایس نے میزان بینک کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کردیاہے۔ یہاں جاری تفصیلات کے مطابق جے سی آر۔

(جاری ہے)

وی آئی ایس نے میزان بینک کی کریڈٹ ریٹنگ ڈبل اے پلس/اے ون پلس کر دی ہے۔ کریڈٹ ریٹنگ کمپنی جے سی آر۔وی آئی ایس نے میزان بینک کی سکوک ریٹنگ ڈبل اے مائنس سے ڈبل اے کر دی ہے۔ قبل ازیں 22 جون 2017ء کو جے سی آر۔وی آئی ایس نے میزان بینک کی ریٹنگ کی تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu