شمالی کوریا سے تجارت کرنے والی جنوبی کوریائی کمپنیاں گرفت میں

تین شمالی کوریائی کمپنیوں نے 35ہزارٹن سے زائد لوہااورکوئلہ بذریعہ روس درآمد کیا،جنوبی کوریائی حکام

شمالی کوریا سے تجارت کرنے والی جنوبی کوریائی کمپنیاں گرفت میں
سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2018ء)جنوبی کوریائی حکام نے اپنے ملک کی تین ایسی کمپنیوں کو گرفت میں لے لیا ہے، جن پر الزام ہے کہ ان کے شمالی کوریا کے ساتھ تجارتی روابط تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت سیئول میں کسٹمز حکام نے جمعہ کو بتایا کہ جن کمپنیوں کی نشاندہی ہوئی ہے، وہ شمالی کوریا سے لوہا اور کوئلہ درآمد کرنے کی مرتکب ہوئی تھیں۔ حکام کے مطابق ایسی تجارتی سرگرمیاں اگست سن 2017 میں عائد کردہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کے منافی ہیں۔کسٹمز حکام نے بتایا کہ گزشتہ برس اپریل سے اکتوبر کے دوران ان تین کمپنیوں نے شمالی کوریا سے پینتیس ہزار ٹن سے زائد لوہا اور کوئلہ بذریعہ روس جنوبی کوریا درآمد کیا۔

Your Thoughts and Comments