نیوزی لینڈ میں اگلے سال شاپنگ بیگزکی تیاری اوراستعمال پر مکمل پابندی کا اعلان

وزیر اعظم نے کئی بچوں کے ساتھ مل کر ایک ساحل پٹی سے ایسے بیگز پر مشتمل کوڑا جمع بھی کیا

نیوزی لینڈ میں اگلے سال شاپنگ بیگزکی تیاری اوراستعمال پر مکمل پابندی ..
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2018ء)نیوزی لینڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے برس جولائی سے پلاسٹک کے ایک ہی بار استعمال ہونے والے شاپنگ بیگز کی تیاری اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ملکی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں لوگ لاکھوں کی تعداد میں ایسے شاپنگ بیگز استعمال کرتے ہیں جن کا دوبارہ استعمال ممکن نہیں ہوتا اور یہ ملکی ساحلی پٹیوں اور آبی گزرگاہوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بھی بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بیگز پر پابندی کے حوالے سے انہیں کئی اسکول کے بچوں نے خط بھی لکھے ہیں۔ وزیر اعظم نے جمعے کو کئی بچوں کے ساتھ مل کر ایک ساحل پٹی سے ایسے بیگز پر مشتمل کوڑا جمع بھی کیا۔

Your Thoughts and Comments