ٹی ڈی اے پی آئندہ ماہ گلگت میں مین گو فیسٹیول کا انعقاد کرے گی

جمعہ 10 اگست 2018 15:24

ٹی ڈی اے پی آئندہ ماہ گلگت میں مین گو فیسٹیول کا انعقاد کرے گی
اسلام آباد ۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) آئندہ ماہ گلگت میں مینگو فیسٹیول کا انعقاد کرے گی۔

(جاری ہے)

یہ فیسٹیول ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہو گا جس میں بین الاقوامی کاروباری اداروں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ مینگو فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد گلگت بلتستان، سوات اور آزاد جموں و کشمیر کے مقامی پھلوں کی برانڈنگ اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu