میزان بینک نے کا ر اجارہ ڈیلرز کنونشن2018کا انعقاد کیا

میزان بینک نے کا ر اجارہ ڈیلرز کنونشن2018کا انعقاد کیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2018ء)پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے ملک گیر کا ر اجارہ ڈیلرز کنونشن2018کا انعقاد کیا۔ 10روزہ کنونشن میں کراچی، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں مینوفیکچررز اور ڈیلرشپس کی میزبانی کی گئی۔ کنونشن میں میزان بینک کی نمائندگی بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس ارشد مجید اورہیڈ آف کار اجارہ واعظ الرحمٰن نے کی جبکہ تمام بڑے آٹو انڈسٹری مینوفیکچررز ، 200سے زائد مجاز اور غیر مجاز ڈیلر شپس کے مالکان اور نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اپنی نوعیت کے اس پہلے کنونشن کا انعقاد پاکستان کی پہلی شریعہ کمپلائنٹ کار فنانسنگ پراڈکٹ میزان کار اجارہ ٹیم نے کیاتھا۔کنونشن میں مینوفیکچررز انڈسٹری کی اہم کمپنیوں نے شرکت کی جن میں انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ، ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ، پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ، الحاج فاموٹرزپرائیویٹ لمیٹڈ،کیا لکی موٹرز پاکستان لمیٹڈاور ایم ڈی کے کارپوریشن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس ارشد مجیدنے کہاکہ کار اجارہ ڈیلرز کنونشن 2018نے پاکستان کی آٹو موٹو انڈسٹری کے اہم شراکت داروں کو ایک ساتھ جمع ہونے کا موقع فراہم کیا ہے اور انہیں براہِ راست نیٹ ورکنگ کا موقع فراہم کیا ہے۔ اسی طرح پاکستان میں کار فنانس مارکیٹ اضافے کے ساتھ جدّت اور مختلف مصنوعات کی تلاش جاری ہے۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی کار فنانسنگ مارکیٹ میں میزان بینک کی جانب سے پیش کی جانے والی مختلف منفرودجدیدمصنوعات اور خدمات تمام کاروباری شراکت داروں ، مینوفیکچررز، ڈیلرز کے نیٹ ورک اور پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے کاروبار کو بڑھنے میں مدد فراہم کریں گی۔

Your Thoughts and Comments