بین الاقوای مارکیٹ میں کمی ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولاسونا350روپے سستاہوگیا

بین الاقوای مارکیٹ میں کمی ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولاسونا350روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2018ء)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولاسونا350روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1214ڈالرسے گھٹ کر1211ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں350روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں300روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت55150روپے سے گھٹ کر54800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت47282روپے سے گھٹ کر46982روپے ہوگئی۔جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت میں10روپے اوردس گرام قیمت میں8.57روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ قیمت740روپے سے بڑھ کر750روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت634.43روپے سے بڑھ کر643روپے ہوگئی۔

Your Thoughts and Comments