انٹربینک مارکیٹ ،پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی خریدمیںاستحکام جبکہ فروخت میں کمی

انٹربینک مارکیٹ ،پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی خریدمیںاستحکام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2018ء)انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی خریدمیںاستحکام جبکہ فروخت میں کمی،اوپن کرنسی مارکیٹ بھی میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی خرید ،یورو،برطانوی پائونڈاوریواے ای درہم کی خریدمیں کمی جبکہ یواے ای درہم کی فروخت میں اضافہ اورامریکی ڈالر کی فروخت،سعودی ریال اورچینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میںاستحکام اور قیمت فروخت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید123.90روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت124.05روپے سے گھٹ کر124.00روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی خریدمیں20پیسے کی کمی اور فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید121.50روپے سے گھٹ کر121.30روپے اورقیمت فروخت122.50روپے پرمستحکم رہی۔

جمعہ کویوروکی قیمت خرید میں2.50روپے اورقیمت فروخت میں1.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں 3.00روپی اور فروخت میں1.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید138.50روپے سے گھٹ کر136.00روپے اورقیمت فروخت143.50روپے سے گھٹکر142.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید154.00روپے سے گھٹ کر151.00روپے اورقیمت فروخت159.00روپے سے گھٹ کر158.00روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدرمیں استحکام اوریواے ای درہم کی خریدمیں20پیسے کی اور فروخت میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.80روپے اورقیمت فروخت32.80روپے پرمستحکم اور یواے ای درہم کی قیمت خرید32.70 روپے سے گھٹ کر32.50روپے اورقیمت فروخت33.70روپے سے بڑھ کر33.80روپے ہوگئی۔ جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت خرید18.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پرمستحکم رہی۔

Your Thoughts and Comments