پاکستان پر بیرونی قرض میں 5ارب ڈالر کی کمی

الیکشن کے بعد سے اوپن مارکیٹ میں 8روپے اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5روپے تک کم ہوئی ہے

ہفتہ 11 اگست 2018 19:53

پاکستان پر بیرونی قرض میں 5ارب ڈالر کی کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) ملکی معیشت کی مجموعی صورتحال بہتری کی طرف جانب رواں دواں ہے ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں اضافے سے ملکی قرضوں کے بوجھ میں 5 ارب ڈالر تک کی کمی ہوچکی ہے۔الیکشن 2018 کے نتائج کے بعد ملک کی معاشی صورتحال میں تبدیلی آئی اور یہ بہتری کی جانب بڑھی۔ اس پیشرفت کے بعد ڈالر کی مسلسل بڑھتی قیمت ناصرف رکی بلکہ روپے کی قدر بھی بہتر ہونے لگی۔

25جولائی کے الیکشن کے بعد سے اوپن مارکیٹ میں 8روپے اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5روپے تک کم ہوئی ہے، جس کا فوری اثر پاکستان کے بیرونی قرضوں پر پڑا اور ملکی قرضوں کے بوجھ میں 5ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ جو مسلسل مندی کا شکار تھی اور رواں برس کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار کی کم ترین سطح پر جا پہنچا تھا، اب تقریبا 5ہزار پوائنٹس اضافے کے ساتھ رواں سال کی بلند ترین سطح 43 ہزار عبور کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں۔ملکی معیشت میں بہتری کا اثر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑا جو تیزی سے اوپر جا رہی تھیں تاہم گزشتہ دو ماہ سے ایک جگہ مستحکم ہیں۔ اگر چہ عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتوں میں ردوبدل کے بعد اوگرا کی جانب سے گزشتہ ماہ قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی جسے نگراں حکومت نے منظور نہیں کیا تھا تاہم اسے بھی مثبت اشاریہ کے طور پر دیکھا گیا ہے۔

معاشی اشاریوں پر نظر رکھے ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ وزیر خزانہ کے مضبوط امیدوار اسد عمر کیلئے سب سے بڑا چیلنج ڈالر کی قیمت کوکنٹرول کرنے کے ساتھ تیل کی قیمت میں کمی اور برآمدات(ایکسپورٹ)میں اضافے اور درآمدات(امپورٹ)کی شرح میں کمی کرنا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کی تشکیل سے قبل بڑے اعلانات اور ان مسائل سے نمٹنے کے حل دیئے جاتے رہے ہیں اب انہیں عملی طور پر درست ثابت کرنے کا موقع آگیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ