ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس میں71ویں یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد

پیر 13 اگست 2018 20:33

ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس میں71ویں یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد
لاہور۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس میں پاکستان کی71ویں یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایف پی سی سی آئی اورسارک چیمبر کے عہدیداروں، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین اور تاجر برادری کے نمائندوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی، سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک،ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی عرفان یوسف،نائب صدر وچوہدری شفیق انجم،کریم عزیز ملک،شبنم ظفر و دیگر نے جشن آزادی کا کیک کاٹا۔

جس کے بعد تقریب کے شرکاء نے ملک و قوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک ،ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی عرفان یوسف،نائب صدر وچوہدری شفیق انجم،کریم عزیز ملک،شبنم ظفر نے اپنے خصوصی پیغام میں ساری قوم کو پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراجِ تحسین پیش کیا جن کی بہترین لیڈرشپ ، دیانتداری اور فہم و دانش کی بدولت ہمیں ایک خود مختار وطن حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 14اگست صرف ایک تقریب نہیں بلکہ تاریخ کا ایک اہم باب ہے کیونکہ اس روز برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو اپنی جدوجہد کا صلہ ملا اور انہیں غیرملکی تسلط سے آزادی نصیب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی مناتے ہوئے ہمیں اپنے ان لاکھوں بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے جن کی بدولت آج ہم ایک آزادملک کے باسی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے اب تک پاکستان نے کافی ترقی کی ہے مگر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے جس کے لیے حکومت اور تاجروں سمیت تمام طبقات ہائے فکر کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ جذبہء آزادی سے تقویت پاتے ہوئے ہر دم آگے بڑھنے کے لئے پر عزم ہے،ہم اپنی قومی زندگی کے اہم دن کے موقع پر اس عہد کو دہراتے ہیں کہ اپنی مہارت اور اہلیت کو فروغ دینے کے مشن کو پوری آب وتاب سے جاری رکھیں گے اور قائد کے خواب کے مطابق آگے بڑھتے ہوئے خوشحال پاکستان کی تعبیر میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے --’’سیاحت ‘‘ کے چیئرمین و تقریب کے آرگنائزر راجہ حسن اختراور محمد یاسین نے کہاکہ پاکستان اللہ تعالیٰ کا انعام ہے اور بے شمار قدرتی و معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔آزادی کی 71سالہ تقریبات پر ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کی تجارت اور صنعت کے فروغ کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس