بزنس کمیونٹی پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کے لئے کوشاں و ساعی ہے۔میاں زاہد حسین

پیر 13 اگست 2018 23:17

بزنس کمیونٹی پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کے لئے کوشاں و ساعی ہے۔میاں زاہد حسین
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ پاک کی عظیم نعمت ہے، جس کے حصول کے لئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی گئیں ہیں۔ریاست مدینہ کے بعد پاکستان دوسری اسلامی ریاست ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آئی اور لیلتہ القدر کی بابرکت رات میں وجود میں آئی۔

قیام پاکستان سے لیکر آج تک پاکستان مختلف چیلینجز کا سامنا کررہا ہے، جن میں معاشی اور سیاسی استحکام سرفہرست ہیں۔ جمہوری مملکت کی ترقی جمہوریت کی ترقی اور استحکام پر منحصرہے مگر قیام پاکستان سے لیکر اب تک جمہوریت عدم تسلسل کا شکار رہی، جو ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ بنی۔ معاشی پالیسیاں غیر مستحکم رہیں اور ان میں باربار تبدیلیاں کی گئیں، جس کے باعث ملک کی معیشت غیر مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ بیان میںمیاں زاہد حسین نے کہا کہ GDPکی شرح کم زیادہ ہوتی رہی مگرایک مستحکم مثبت شرح افزائش حاصل نہیں کی جاسکی۔ ایوب خان کے دورمیں GDPکی شرح 6سے 10.4پر پہنچی اور پھر ان کے دور حکومت کے خاتمہ کے وقت 7.2پر تھی،یحییٰ خان کے دور میں 11.35پر GDPپہنچی، ذولفقار علی بھٹو کے دور میں 0.47سے 3.54ہوئی، ضیاء الحق کے دور میں 4.21سے 5تک پہنچی، تاہم مالی سال 1980-81میں GDPکی شرح 10.2تک پہنچی۔

مسلم لیگ ن کی پہلی حکومت میں GDPکی شرح5.4سی4ہوئی، دوسری حکومت میں 4.8سے 2.5ہوئی، جبکہ تیسرے دور میں 3.5سی5.8ہوئی۔ بینظیربھٹو کے پہلے دور میں GDPکی شرح میں 0.3فیصد کی کمی واقع ہوئی، دوسرے دور میں ایک فیصد اضافہ ہوا جبکہ آصف علی زرداری دور میں GDPمیں 1.3فیصد کمی واقع ہوئی۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اور عمران خان سے عوام کی توقعات بہت زیادہ ہیں۔

موجودہ معاشی صورتحال آنے والی حکومت کے لئے ایک بڑا چیلینج ہے۔ ڈالر کی قیمت 123پر ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 17بلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، تجارتی خسارہ 37ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے، جاری اکائونٹ کا خسارہ تقریباً18ارب ڈالر ہے۔ یہ تمام معاشی انڈیکیٹرز معیشت کی زبوں حالی کا پتہ دیتے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ عمران خان کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے متوجہ کرنا چاہئے، تاکہ ملک میں کاروباری ، تجارتی و صنعتی سرگرمیاں ترقی کرسکیں اور معاشی جمود ختم ہوسکے۔ بزنس کمیونٹی ملک کی معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کے لئے اٹھائے گئے ہر قدم کی حمایت کرتی ہے اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع