قائد کے خواب کے مطابق آگے بڑھتے ہوئے خوشحال پاکستان کی تعبیر میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے‘راجہ حسن اختر

ہم نے اقرباء پروری اور خاندانی سیاست کے خلاف آواز اٹھائی ہے،میرٹ اور اصولوں پر چلتے ہیں،پاکستان کی معاشی خوشحالی اور ترقی کے لئے بطور کارکن تاجر برادری کی خدمت کر رہے ہیں‘چیئرمین ایف پی سی سی آئی

منگل 14 اگست 2018 18:14

قائد کے خواب کے مطابق آگے بڑھتے ہوئے خوشحال پاکستان کی تعبیر میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے‘راجہ حسن اختر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) جذبہ آزادی سے تقویت پاتے ہوئے ہر دم آگے بڑھنے کے لئے پر عزم ہے،ہم اپنی قومی زندگی کے اہم دن کے موقع پر اس عہد کو دہراتے ہیں کہ اپنی مہارت اور اہلیت کو فروغ دینے کے مشن کو پوری آب وتاب سے جاری رکھیں گے اور قائد کے خواب کے مطابق آگے بڑھتے ہوئے خوشحال پاکستان کی تعبیر میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہارفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس میں پاکستان کے 71ویں جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب سے چیئرمین ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے ’’سیاحت‘‘ و چیئرمین پاکستان ٹریڈرز فرنٹ راجہ حسن اختر نے کیا،تقریب میں ایف پی سی سی آئی ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف سمیت تاجروں کی کثیر تعداد نے خصوصی طور پرشرکت کی اور جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایف پی سی سی آئی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے ’’کاٹیج انڈسٹری ‘‘محمدیٰسین نے کہا کہ پاکستان کی معاشی بقا کی جدوجہد میں شریک ہیں، پاکستان ٹریڈرز فرنٹ اورآزاد گروپ نے خلوص،محبت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیتے ہوئے تاجر برادری میں اپنا جداگانہ مقام بنایا ہے۔ہم ملکی صنعت و تجارت کے شعبہ کو استحکام دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔ راجہ حسن اختر نے مزید کہاکہ ہم نے اقرباء پروری اور خاندانی سیاست کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔میرٹ اور اصولوں پر چلتے ہیں۔پاکستان سب سے پہلے ہے ہم پاکستان کی معاشی خوشحالی اور ترقی کے لئے بطور کارکن تاجر برادری کی خدمت کر رہے ہیں۔تاجر برادری کے ہر دکھ درد میں شریک ہونا او ر ان کے مسئلے پر آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے۔

پاکستان اللہ تعالیٰ کا انعام ہے اور بے شمار قدرتی و معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔جشن آزادی کے اس پر مسرت موقع پر اہل وطن کو آزاد گروپ کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ آج 71ویں سال گزرنے کے بعد بھی ہم ایک قوم نہیں بن سکے۔ہمارے پاس نہ کوئی رہبر ہے اور نہ ہی نشان منزل ہے۔محمد یٰسین نے کہاکہ آزادی کی 70سالہ تقریبات پر ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کی تجارت اور صنعت کے فروغ کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین