حکومت اسلام آبادمیں قانون کرایہ داری کا مسئلہ سو دن کے اندر حل کرے۔ شیخ عامر وحید

سی ڈی اے کی عدم توجہ سے مارکیٹیں کھنڈرات میں بدل رہی ہیں ۔ راجہ جاوید

بدھ 15 اگست 2018 22:32

حکومت اسلام آبادمیں قانون کرایہ داری کا مسئلہ سو دن کے اندر حل کرے۔ شیخ عامر وحید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید کی قیادت میں ایک وفد نے مرکز جی نائن کراچی کمپنی کا دورہ کیا اور ٹریڈرز ویلفیئر ایسویس ایشن کے عہدیداران کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارک باد دی ۔ وفد میں چیمبر کے سنیئر نائب صدر محمد نوید ملک، نائب صدر نثار مرزا ، احمد مغل، خالد چوہدری، اشفاق چٹھہ، دلدار عباسی، چوہدری ظفر گجر ، مشرف جنجوعہ ،چوہدری عرفان، فیضان شہزاد، چوہدری طاہر محمود، عزت بخش، ناصر چوہدری، نوید ستی اور اشعر حفیظ شامل تھے۔

اس موقع پر نو منتخب چیئرمین راج عباسی، صدر راجہ جاوید، جنرل سیکٹری اول خان اور دیگر عہدیدار موجود تھیاسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئیندہ چند روز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت بننے جارہی ہے جنہوں نے قانون کرایہ داری کے نفاذ کا پہلے سو دن میں نافذ کرنے کا وعدہ کیا ہے امید ہے ایم این اے اسد عمر اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے پہلے سو دن کے اندر منصفانہ قانون کرایہ داری نافذ کرائیں گے انہوںنے اسلا م آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مرکز جی نائن کراچی کمپنی کے نو منتخب صدر راجہ جاوید اور چیئرمین راج عباسی نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلا م آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اسلام آباد چیمبر کو تاجروں کا ایک نمائیندہ ادارہ مانتے ہیں اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے چیمبر کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ انہوںنے مذید کہا کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی عدم توجہ کی وجہ سے اسلا م آباد کی مارکیٹیں اور بالخصوص کراچی کمپنی کھنڈرات میں تبدیل ہو رہی ہیں اور گزشتہ چار سالوں سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے لہذا سی ڈی اے کے معاملات کے لئے اسلا م آباد چیمبر کا تعاون درکا ر ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات