کھادی ہر سال 14 اگست کو صارفین کی جانب سے کی جانے والی خریداری کی تمام رقم پاکستان کے لئے عطیہ کرے گا

جمعرات 16 اگست 2018 18:24

کھادی ہر سال 14 اگست کو صارفین کی جانب سے کی جانے والی خریداری کی تمام رقم پاکستان کے لئے عطیہ کرے گا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان کے صف اول کے فیشن برانڈ کھادی (Khaadi) نے منفرد انداز سے فراخدلی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ برانڈ ہر سال یوم آزادی پر ہونے والی خریداری کی تمام رقم پاکستان کیلئے عطیہ کرے گا ۔کھادی میںمنعقد ہونے والی جشن آزادی کی تقریب کے دوران اس بات کا اعلان کیا گیا۔ کھادی کے بانی اور سی ای او شمعون سلطان نے اس موقع پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ جب تک کھادی قائم ہے، ہم 14 اگست کوہونے والی فروخت کی تمام رقم پاکستان کو عطیہ کریں گے۔

اس دن کمائی گئی رقم پاکستان کی ملکیت ہے اور اس پر پر ہمارا کوئی حق نہیں ہے۔ ‘‘ گذشتہ سال متعارف کروائی گئی"#MeinBhiPakistanHoon" کی ٹیگ لائن کے اپنے خیال کو مزید تقویت دیتے ہوئے برانڈ نے اپنی اس سال کی یوم آزادی کی کیمپین پاکستان کو واپس دینے کی سوچ پر مرتب کی تھی اور ہیش ٹیگ تبدیل کر کے #HumBhiPakistanHain کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

صارفین سے ملکی سطح کے پانچ اہم مسائل پانی، صحت، تعلیم، صفائی ستھرائی اور ماحولیات کے شعبوں میں سے کسی ایک میں عطیات دینے کیلئے رائے مانگی گئی تھی ۔

صارفین کی رائے کے مطابق پانی سب سے اہم شعبہ ہے۔ اس تناظر میں کھادی نے اعلان کیا ہے کہا آدھی رقم سپریم کورٹ آف پاکستان کے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کی تعمیر کے لئے اور باقی رقم ایک ٹرسٹ میں رکھی جائے گی جو پاکستان کی بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر