تھائی لینڈ کی تین روزہ نمائش یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی

جمعہ 17 اگست 2018 12:33

تھائی لینڈ کی تین روزہ نمائش یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے مواقع اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے تھائی لینڈ کی تین روزہ نمائش یکم ستمبرسے کراچی کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں شروع ہوگی۔ نمائش تھائی لینڈ کی وزارت تجارت کے ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ٹریڈ پروموشن کی جانب سے رائل تھائی قونصلیٹ جنرل کراچی کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔

نمائش کا انتظام ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل و ایونٹ منیجر راشدالحق نے اپنے بیان میں بتایا کہ تھائی کمپنیاں 10 سے زائد شعبوں میں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی۔ ان مصنوعات میں فوڈز اینڈ بیوریجز، ہوم ٹیکسٹائلز، ہیلتھ اینڈ بیوٹی، ہارڈوئیر، مشینری، ہاو س ہولڈ آئٹمز، فٹ وئیر، پارٹی ایکسیسریز، جیولری کلینر، الیکٹریکل اپلائنسز و دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس نمائش کا مقصد دونوں دوست ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تجارت و تعاون بڑھانا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے بزنس کمیونٹی کو باہمی ترقی کے مواقع فراہم کرنے میں ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ٹریڈ پروموشنز، رائل تھائی گورنمنٹ انتہائی سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔ راشدالحق نے امید ظاہر کی کہ یہ نمائش تھائی لینڈ اور پاکستان کے سرمایہ کاروں کے لیے نئے کاروباری مواقع اور مارکیٹس کی تلاش میں مددگار ہو گی۔ مصنوعات کی نمائش کے ساتھ یہ ایونٹ دلچسپی رکھنے والے تمام ٹریڈرز، امپورٹرز اور کنزیومرز کے لیے خصوصا اور عام عوام کے لیے بھی عموما ایک سازگار میٹنگ پوائنٹ بھی ثابت ہو گا۔ نمائش تین ستمبر تک جاری رہے گی۔ ان تین دنوں کے دوران 50 ہزار لوگوں کی آمد متوقع ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر