ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن میں عید قربان قریب آتے ہی قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

جمعہ 17 اگست 2018 14:45

ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن میں عید قربان قریب آتے ہی قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن میں عید قربان قریب آتے ہی قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب آدمی کی قوت خرید جواب دے گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید قربان کی آمد کے ساتھ ہی مویشی منڈیوں میں تمام چھوٹے بڑے جانوروں کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ کر دیا گیا ہے، قربانی کیلئے جانور خریدنے والے شہری قیمتیں سن کر سخت پریشان ہو گئے، قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے پر قربانی کے جانور خریدنا غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے اورغریب آدمی سنت ابراہیمی سے محروم دکھائی دینے لگے ہیں۔ شہریوں نے ذمہ دار حکام سے نوٹس لینے اور جانوروں کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu