ْ(ن)لیگ پی ایس ایز کے ایک کھرب30ارب کے قرضے ادا کرنے میں نا کام رہی‘مزید23.5فیصد اضافہ متوقع

گزشتہ حکومت پانچ سال کے دوران پی آئی اے،پاکستان سٹیل ملز اور پاور سیکٹر کمپنیوں کی نجکاری میں مکمل نا کام رہی

جمعہ 17 اگست 2018 16:56

ْ(ن)لیگ پی ایس ایز کے ایک کھرب30ارب کے قرضے ادا کرنے میں نا کام رہی‘مزید23.5فیصد اضافہ متوقع
لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت گزشتہ مالی سال2018ء میں سرکاری اداروں(پی ایس ایز)کے ایک کھرب30ارب روپے کے قرضے ادا کرنے کی اپنی ذمہ داریوں میں مکمل طور پر نا کام رہی ہے، مسلم لیگ(ن)نے ’’پی ایس ایز‘‘ بشمول پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی ای)اور پاکستان سٹیل ملز کو بڑے قرضوں کے بوجھ تلے دفن کر کے رکھ دیا ،پی ایس ایز کی جانب سے گزشتہ مالی سال کے دوران ایک کھرب30ارب روپے کی ادائیگیاں ہی نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے گزشتہ حکومت ان پی ایس ایز میں اصلاحات لانے میں مکمل طور پر نا کام رہی،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ایس ایز میں سالانہ بنیادوں پر23.5فیصد اضافہ ہو رہا ہے جو گزشتہ سال جون میں1.05فیصد کھرب تھا اور یہ ادائیگیاں جون2018ء تک 231.3ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے،ترجمان نے بتایا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایز کا حجم جون 2018 ء کے آخر تک 1068.2ارب روپے تھا جو ایک سال قبل822.8ارب روپے تھا جس میں پہلے ہی30فیصد اضافہ دکھائی دے رہا ہے جبکہ قرضوں کے حجم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور پی ایس ایز بڑے خسارے کے باعث اس قدر بھاری اخراجات اور ادائیگیاں نہیں کر سکتیں،ترجمان نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت گزشتہ پانچ سال کے عرصہ میں پی ایس ایز بشمول پی آئی اے،پاکستان سٹیل ملز اور پاور سیکٹر کمپنیوں کی نجکاری میں نا کام رہی جبکہ حکومت کے بلا جواز انتظار کے مقابلے میں پی ٹی آئی نے صحت فنڈ کے قیام کے ساتھ ساتھ پی آئی اے،پی ایس ایم اور دیگر اداروں کیلئے ویلتھ فنڈ قائم کیا،ہمیں یہ بات بھی یقینی بنانی چاہئے کہ پی ایس ایز کی تقرری اور اس کا اختیار مکمل طور پر غیر سیاسی ہوں اور اس میں کسی قسم کا کوئی سیاسی عمل دخل نہ ہواور متعلقہ وزارتوں کی بجائے خود مختار بورڈز اس کو چلائیں ،یاد رہے کہ ویلتھ فنڈ کے ماڈل کا تصور ملائشیاء میں خزانہ کے طور پر استعمال کیا جا تا ہے جو کہ حکومت کیلئے خود مختار خزانے کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے تحت منتخب کمرشل اثاثوں کا انتظام حکومت سنبھال سکتی ہے اور سٹریٹجک سرمایہ کاری کو قوم کی ایما پر شروع کیا جا سکتا ہے، ایک رپورٹ میں حاصل ہونیوالے مصدقہ ذرائع کے اعدادو شمار کے مطابق پی آئی اے کا قرضہ جون2018ء کے آخر تک 146ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جو گزشتہ سال کے اس عرصہ کے دوران 122.4ارب روپے تھا اور پی آئی اے کو اب بھی اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے اربوں روپے کی ضرورت اور نئے جہازوں کی ضرورت ہے،اسی طرح پاکستان سٹیل ملز کا قرضہ43.2ارب روپے ہے اور سٹیل ملز کو گزشتہ تین سال سے زبردستی بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ سٹیل ملز کی انتظامیہ ملازمین کو تنخواہیں دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے،دوسری جانب واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(واپڈا)کی آمدن میں ایک سال کے دوران 49.8ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ اس کا قرضہ جون2018کے آخر تک بڑھ کر131.2ارب روپے ہو گیا ہے جو ایک سال قبل81.4ارب روپے تھا،اسی طرح آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل)کا قرضہ جون2018کے آخر تک4.3ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے�

(جاری ہے)

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ