وزیر اعظم عمران خان اور متو قع و زیر خزانہ اسد عمرکے لئے ملکی معیشت کا استحکام بڑا چیلینج ہوگا،میاں زاہد حسین

جمعہ 17 اگست 2018 17:01

وزیر اعظم عمران خان اور متو قع و زیر خزانہ اسد عمرکے لئے ملکی معیشت کا استحکام بڑا چیلینج ہوگا،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری معاشی بحران کے نتیجے میں انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ نے پاکستان کے آوٹ لک کو Bسے منفی کردیا، اس فیصلے کی وجوہات میں بجٹ خسارہ میں اضافہ ،جو2017میں GDPکا 4.7فیصد تھا، 2018میں 0.9فیصد اضافہ کے بعد 5.6 فیصد ہوا، زر مبادلہ کے ذخائر کا کم ہونااور 2019میں بیرونی قرضوں میں مزید اضافہ کا امکان شامل ہیں۔

اس سے قبل کریڈٹ ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسی موڈیز نے بھی پاکستان کا کریڈٹ آئوٹ لک منفی کردیا تھا۔ بین الاقوامی طور پر پاکستان کی معیشت کا منفی تاثر ختم کرکے مستحکم ریٹنگز حاصل کرنا بیرون ملک سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملک میں جاری معاشی بحران سے نمٹنا ، ایکسپورٹ میں اضافہ اور پاکستانی معیشت کو ا ستحکام کی راہ پر گامزن کرنا نو منتخب سیاسی حکومت، وزیراعظم عمران خان اور متوقع وزیر خزانہ اسد عمرکے لئے ایک بڑا چیلینج اور امتحان ہے۔

عوام اور بزنس کمیونٹی کی نگاہیں آنے والی حکومت پر ہیں اورہمیں قوی توقع ہے کہ عمران خان اور انکی ٹیم پاکستان کو اس مشکل سے نکالنے اور پاکستانی معیشت کا پہیہ رواں کرنے میں اپنا کردارکامیابی اور خوش اسلوبی سے ادا کرے گی۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ80کی دہائی سے لیکر اب تک پاکستان IMFکے 12پروگرامز حاصل کرچکا ہے، اور موجودہ صورتحال میں بھی چین، سعودی عرب، بیرون ملک پاکستانیوں اور اسلامک ڈولپمنٹ بینک کے ساتھ ساتھ IMFکو بھی بطور امکان دیکھا جارہا ہے، مگر IMFکے پروگرام سے پاکستان کو مشکل شرائط کی پابندی کرنا ہوگی، جس سیGDPسمیت تمام شعبہ ہائے زندگی متاثر ہونگے۔

دی اکانومسٹ کے انٹیلیجنس یونٹ کے سروے کے مطابق کراچی دنیا بھر کے 140 شہروںکے گلوبل لائیوایبییلٹی انڈکس پر 137نمبر پر ہے، جو حکومت پاکستان بالخصوص سندھ حکومت کے لئے قابل فکر ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کراچی سے منتخب ارکان اسمبلی اورسندھ کی حکمران سیاسی جماعت پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی قیادت میں کراچی کو رہنے کی سہولتوں کے اعتبار سے بہتر کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے گی۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ دی اکانومسٹ کے مطابق کراچی میں انفراسٹرکچر کی شرح 48فیصد، تعلیم کی شرح 67فیصد، کلچر اینڈ انوائرمنٹ 39فیصد، ہیلتھ کئیر 46فیصد اور استحکام 25فیصد ہے، جبکہ کینیڈا کے شہر وینکوور میں استحکام 95فیصد جبکہ دیگر تمام شعبے 100فیصد ہیں۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب اور منی پاکستان ہے جس میں نہ صرف پاکستان کے تمام خطوں کے لوگ رہتے ہیں بلکہ مختلف کاروبار، تجارت اور صنعت سے وابستہ ہوکر ملک کی اہم معاشی خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ نو منتخب سیاسی حکومت، اور سند ھ اسمبلی کے تمام اراکین سیاسی اختلافات بھلا کر صوبہ سندھ خصوصاً کراچی کی حالت بہتر کرنے پر فوری توجہ دیں تاکہ پاکستان کے میٹروپولیٹن شہر کا ایک بہتر امیج دنیا میں قائم ہوسکے۔ سیاسی ، معاشی اور ماحولیاتی استحکام حاصل کرنا فوری طور پر توجہ طلب ہے، جس کے لئے تمام متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030

ہلال احمر قبائلی اضلاع کوہاٹ برانچ ٹیم کی کوہاٹ چیمبر آف کامرکے بانی رشید پراچہ سے ملاقات

ہلال احمر قبائلی اضلاع کوہاٹ برانچ ٹیم کی کوہاٹ چیمبر آف کامرکے بانی رشید پراچہ سے ملاقات

منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر الزام ثابت

منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر الزام ثابت

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی