دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے نظام میں خامیوں کا انکشاف

پاکستان کا نظام منی لانڈرنگ‘دہشتگردوں کی مالی معاونت کیخلاف عالمی معیار کے مطابق نہیں‘فنانشل مانیٹرنگ یونٹ‘نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی اور پولیس کو منی لانڈرنگ‘دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے تربیت کی اشد ضرورت ہے ‘ ایف اے ٹی ایف وفد

جمعہ 17 اگست 2018 18:07

دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے نظام میں خامیوں کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) ایشیا پیسِفک گروپ (اے پی جی) نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کیخلاف عالمی میعار کے مطابق اقدامات کرنے میں پاکستان کے نظام‘قانون اور اداروں میں خامیوں کی نشاندہی کردی ہے ‘تاہم ادارے کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام سے ہونے والی ملاقات میں 6 رکنی وفد نے غیر سرکاری خیراتی تنظیموں کی نگرانی کرنے والے قانونی طریقہ کار، اس سے فائدہ اٹھانے والوں کے نظام میں شفافیت اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے مشتبہ لین دین پر نظر رکھنے کے سلسلے میں خامیوں کا تذکرہ کیا۔

وفد نے حکام کو خامیوں سے آگاہ کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو)، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) اور مقامی اداروں مثلاً پولیس کو منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے سلسلے میں تربیت کی بہت زیادہ ضرورت ہے تاکہ ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کے لیے پاکستان کے وعدے کے مطابق 10 نکاتی ایکشن پلان پر عمل کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وفد نے دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے، غیر قانونی اور مشتبہ اثاثے منجمد کرنے کی غیر ملکی درخواستوں پر عمل درآمد کے لیے حکام کو اداروں اور انسانی وسائل کو بہتر بنانے کے لیے بھی کہا۔اس کے علاوہ ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک کی جانب سے دہشتگردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے والے اور منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی حوالگی کے لیے باہمی قانونی معاونت کو مضبوط کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔

اس سلسلے میں مذاکرات میں شامل ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ملاقات میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ مختلف اداروں کے عہدیداروں کی تربیت، قوانین کو بہتر بنانے اور نظام کو مضبوط کرنے کے لیے طویل عرصہ درکار ہے۔ان ملاقاتوں میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ایف ایم یو، نیکٹا، ایف آئی اے، ایف بی آر، ایس ای سی پی سمیت وزارت قانون، خزانہ، داخلہ اور خارجہ کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ اے پی جی اپنی رپورٹ پیرس میں موجود فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے سامنے پیش کرے گا‘اس ضمن میں حکومت اور اے پی جی کی جانب سے 16 اگست کو اختتام پذیر ہونے والی 3 روزہ ملاقاتوں کے باوجود کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جبکہ مذکورہ ملاقاتوں میں شامل حکام نے اس معاملے پر بات کرنے سے بھی گریز کیا۔پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے اور منی لانڈرنگ کیخلاف 10 نکاتی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا وعدہ کیا تھا اور اسے آئندہ برس ستمبر تک اس ضمن میں خاطر خواہ اقدامات کرنے ہیں جس میں ناکامی کی صورت میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائیگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس