اینگرو کارپوریشن نے 2018کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

جمعہ 17 اگست 2018 20:57

اینگرو کارپوریشن نے 2018کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) اینگرو کارپوریشن نے 30جون2018ء کوختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔کمپنی کا مجموعی منافعہ بعد از ٹیکس 65اضافہ کے ساتھ 11,055ملین روپے رہا جبکہ حصص یافتگان کا قابلِ منسوب منافع بعد از ٹیکس پچھلے سال کی اسی مدت کے 3,777ملین روپے کے مقابلے میں 6,091ملین روپے رہا۔جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 2018ء کی پہلی ششمامی میں کمپنی کی آمدنی 71,733ملین روپے رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے 52,241ملین روپے کے مقابلے میں37فیصد زیادہ ہے۔

کھاد اور پیٹروکیمیکل کی کارکردگی میں بہتری کمپنی کی آمدنی میں اضافہ کی بنیادی وجہ تھی ۔انفرادی کارکردگی کی بنیاد پرکمپنی نے پچھلے سال کی اسی مدت کی4105ملین روپے کے مقابلے میں3,777ملین روپے آمدنی ظاہر کی جبکہ کمپنی کی فی حصص آمدنی 7.20روپے فی حصص رہی۔

(جاری ہے)

کمپنی نے سہ ماہی کیلئے 7روپے فی حصص عبوری نقد ڈیویڈنڈ اورششماہی کیلئے مجموعی طور پر 12روپے فی حصص نقد ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا۔

کمپنی کے فرٹیلائیزر کے کاروبارکی آمدنی میں 51فیصد اضافہ ہواجبکہ منافع بعد از ٹیکس میںپچھلے سال کے 7140ملین روپے کے مقابلے میں74فیصد اضافہ ہوا۔فرٹیلائیز رکی مانگ میں اضافہ ، کم مالیاتی اخراجات اورکارپوریٹ ٹیکس میں 30فیصد سے 25فیصد تک بتدریج کمی کمپنی کے زائد منافع کی بنیادی وجہ رہی۔ 2018ء کی پہلی ششماہی میں پی وی سی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں اس سال کمپنی کے پی وی سی کے کاروبار میں 31فیصد اضافہ ہوا۔ کمپنی کا بعد از منافع پچھلے سال کی اسی مدت کے 1046ملین روپے کے مقابلے میں 2784ملین روپے رہا۔ کمپنی کے انرجی کے اثاثوں میں سے قادر پور پاور پلانٹ نے توقعات کے مطابق کام کیا۔پلانٹ سے 803GwHبجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی۔ گردشی قرضوں میں اضافہ کاروبار اور بجلی کی پیداواری کمپنیوں کیلئے ایک مسلسل چیلنج بن رہا ہے۔

جس کا متعلقہ حکام کی جانب سے فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔10جون2018ء کو سندھ اینگرو کول مائیننگ کمپنی نے اپنی 3.8ملین ٹن سالانہ پیداواری صلاحیت رکھنے والی کوئلے کی کان سے پہلی دفعہ 141میٹر گہرائی سے مقامی کوئلے کی پہلی تہہ نکالی۔یہ مقامی تھرکول سے بجلی کی پیدا کرنے کے خواب کا پہلا قدم تھا جو ملک میں بجلی پیدا کرنے کا سستہ ترین ذریعہ بن جائے گا۔

اس سال منصوبے پر تسلسل کے ساتھ کام جاری رہا۔ 2018ء کے اختتام تک پلانٹ سے گرڈ تک پہلے الیکٹران کا بہائو منصوبے کااہم ہدف ہے۔ پلانٹس کو اسٹارٹ کرنے کیلئے درکار ضروری بجلی کے حصول کیلئے نصف سال کے اختتام تک تھر پاور جین منصوبے کے دونوں یونٹس کامیابی سے نیشنل گرڈ سے منسلک کردیئے گئے تھے۔کمپنی کی جانب سے قائم کردہ ملک کے پہلے ایل این جی ٹرمینل نے پچھلے سال کے 34جہازوں کے مقابلے میں اس سال ایل این جی سے لدے 36جہازوں کو ہینڈل کیا۔

تاہم کیمیکلزٹرمینل کو ایل پی جی کے حجم میں کمی کی وجہ سے پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال حجم کی کمی کا سامنا رہا۔ٹرمینل کے کاروبار میں یک مشت ٹیکس سے متعلق اقدام کر تسلیم کرنے کے باوجود کمپنی کے منافع میں 65فیصد اضافہ ہوا۔اس مدت کے دوران پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA)نے کمپنی کے طویل مدتی درجہ بندی میں AA+کا اضافہ کیا جبکہ مختصر مدتی درجہ بندی کوA+پر برقرار رکھا۔جو کمپنی کی مضبوط بیلنس شیٹ،بہترین کارکردگی اور منافع ادائیگی کو ظاہر کرتی ہے۔ پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA)نے اینگروفرٹیلائزر اور اینگروپولیمراور کیمیکل کی درجہ بندی میں بھی AAکا اضافہ کیا۔جبکہ دونوں ذیلی کمپنیوں کی مختصر مدتی درجہ بندی کو A+پر برقرار رکھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ