سیوڈیکس نمائش نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تصور کو بہترین عملی صورت دی ہے‘ ملک طاہر جاوید

سپلائرز اینڈ وینڈرز ڈیفنس نمائش تین روز تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ،نمائش میں ہزاروں افراد نے شرکت کی

ہفتہ 18 اگست 2018 13:01

سیوڈیکس نمائش نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تصور کو بہترین عملی صورت دی ہے‘ ملک طاہر جاوید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے باہمی اشتراک سے منعقدہ ’’سپلائرز اینڈ وینڈرز ڈیفنس نمائش سیوڈیکس‘‘تین روز تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئی۔ ڈیفنس ایکسپورٹ آرگنائزیشن ، پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے عہدیداروں، لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، نائب صدر ذیشان خلیل اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے نمائش میں شرکت کی۔

تینوں روز مقامی اور غیرملکی ہزاروں افراد نے نمائش کا دورہ کیا۔ نمائش میں 250سے زائد سٹالز لگائے گئے تھے، ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے 112جبکہ بقیہ سٹالز نجی شعبہ کی طرف سے لگائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ سیوڈیکس نمائش نے نہ صرف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تصور کو بہترین عملی صورت دی ہے بلکہ یہ دفاعی شعبہ میں بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی، حکومتی ادارے اور نجی شعبہ ملکر ملک کے دفاعی شعبہ کو مضبوط کریں گے اور اس شعبہ کی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاعی شعبہ کی صلاحیتوں کو ساری دنیا تسلیم کرتی ہے، مشترکہ کوششوں سے پاکستان بین الاقوامی دفاعی مارکیٹ کا بڑا حصہ حاصل کرسکتا ہے جس سے ملک میں قیمتی زرمبادلہ آئے گا۔ نمائش کے اختتام پر سٹالز ہولڈرز میں تعریفی اسناد اور شیلڈیں بھی تقسیم کی گئیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی