آئی ایم ایف کسی ترقی پزیر ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا نہیں دیکھ سکتا،شاہد رشید بٹ

ہفتہ 18 اگست 2018 16:22

آئی ایم ایف کسی ترقی پزیر ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا نہیں دیکھ سکتا،شاہد رشید بٹ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے آئی ایم ایف سے قرضہ لینا ملکی معیشت پر کاری ضرب ہو گی۔آئی ایم ایف کا نسخہ استعمال کرنے والے کسی ملک نے ترقی نہیں کی بلکہ ان کی معیشت بیٹھ گئی کیونکہ یہ کسی ترقی پزیر ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا ہوتانہیں دیکھ سکتا۔

اگر آئی ایم ایف کی ہدایات اور مانیٹرنگ کی کوئی اہمیت ہوتی تو پاکستان سمیت قرضے لینے والے تمام ممالک کا یہ حال نہ ہوتا۔حکومت دیگر زرائع سے قرضہ لینے کی کوشش کرے۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی اداروں کے قرضوں سے ملک و قوم کے بجائے اشرافیہ کی ترقی ہوتی ہے اس لئے اس سلسلہ کو جتنی جلدی بند کیا جائے بہتر ہو گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ صرف ن لیگ نے ہی خزانہ خالی نہیں چھوڑا بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ق لیگ نے بھی اپنے دور حکومت میںیہی کارنامہ سرانجام دیا جس سے انکی ملک اور عوام میں دلچسپی کا پتہ چلتا ہے۔سیاستدانوںکی اکثریت نے الیکشن سے قبل خزانہ خالی کرنا اپنا پیدائشی حق سمجھا ہوا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت سابقہ حکومت کی طرح معیشت پر توجہ کے فقدان، بلند بانگ دعووںاوربے مثال کرپشن کی بیماری میں مبتلا نہیں ہو گی۔

اسے قرضوں، بڑھتی ہوئی بے روزگاری، غربت، سست رفتارترقی ، سرمایہ کاری میں کمی، بجٹ و مالیاتی خسارے اور برامدات میں اضافہ سمیت متعددسنگین چیلنجوں کا سامنا ہو گا جبکہ ایف بی آر ہمیشہ کی طرح مایوس کرے گا لئے اس ادارے کیلئے نجی شعبہ سے سربراہ کے انتخاب پر غور کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ کی صورت میں حکومت کو نہ صرف سخت شرائط ماننا ہونگی جس کی بجلی سب سے پہلے غریب عوام پر ہی گرتی ہے جبکہ اس سے غربت میں کمی کا ایجنڈا بھی متاثر ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..