1 لاکھ 83 ہزار 970 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں

ہفتہ 18 اگست 2018 23:34

1 لاکھ 83 ہزار 970 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) 1 لاکھ 83 ہزار 970 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری سکیم کے تحت 1لاکھ 7 ہزار 351 عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچے ہیں جبکہ نجی سکیم کے تحت 76 ہزار 619 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے حکام نے کہا ہے کہ مقامی اور پاکستان سے آئے ہوئے معاونین حج کی تعداد 2840 ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1802 عازمین کا گم شدہ سامان ڈھونڈ کر ان کے حوالے کر دیا گیا ہے اور راستہ بھولنے والے 228 عازمین حج کو ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرم گائیڈز نے حرم میں 2935 عازمین کی رہنمائی کی ہے۔ رواں سال حج کیلئے خدمات فراہم کرنے والی 388 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ سہولیات کے جائزے کیلئے 89 سرکاری رہائشوں کی بھی مانیٹرنگ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عازمین حج کی سہولت کیلئے قائم کی گئی ہیلپ لائن کے ذریعے رہنمائی کیلئے 1729 کالز موصول ہوئیں اور ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی 740 میں سے 558 شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔ 60 شکایات پر کام جاری جبکہ 122 شکایات غیر متعلقہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھانے سے متعلق موصول 116 شکایات میں سے 113 کا ازالہ کیا گیاہے اور 551 ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل پر مشتمل سٹاف عازمینِ حج کی طبی سہولیات کیلئے تعینات ہے۔

پاکستان حج میڈیکل مشن او پی ڈی میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مریضوں کو چیک کیا گیا ہے اس حوالے سے جدہ ، مکہ اور مدینہ منورہ میں دو بڑے ہسپتال ا ور 16 ڈسپنسریاں کام کر رہی ہیں۔ حکام نے کہا کہ اب تک 933 عازمینِ حج کو ویل چیئرز کا اجراء بھی کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عازم حج ٹریفک حادثے جبکہ 23 عازمین حج کی طبعی اموات ہوئیں جبکہ مختلف حادثات میں زخمی 12 عازمینِ حج کو بھی طبی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا عازمینِ حج کو مدینہ منورہ کے جنت البقیع اور مکہ کے شرائع قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ