گذشتہ 10 برسوں میں ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں 243.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے

اتوار 19 اگست 2018 14:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) گذشتہ 10 برسوں میں ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں 243.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔پاکستان میں ٹیکسٹائل کا شعبہ غیرملکی زرمبادلہ کے حصول کے ضمن میں کلیدی حیثیت کا حامل رہاہے ۔ حکومت کی جانب سے اس شعبے کے فروغ اوراس ضمن میں ویلیو ایڈیشن کے لیے حکومت کی جانب سے مراعات بھی دی جارہی ہیں تاکہ علاقائی مسابقتی فضا میں پاکستان کے برآمد کنند گان کوسہولیات میسرآسکے ۔

ذرائع کے مطابق ری فنڈز کلیمز کی ادائیگیوں اوراس حوالے سے نظام کی بہتری کے بعد برآمد کنندگان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔ ملک میں توانائی کی رسد میں اضافہ کے بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری اب تیزی کے ساتھ ترقی کر ر ہی ہے۔

(جاری ہے)

اس شعبے سے وابستہ ماہرین کاکہنا ہے کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی استعداد موجود ہے اورضرورت اس امر کی ہے کہ اس شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

سرمایہ کاری بورڈکے اعدادوشمارکے مطابق 2008ء سے لیکر 2018 ء تک کے عرصہ میں ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں مجموعی طورپر 243.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2008-9ء میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں 36.9 ملین ڈالرکی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، مالی سال 2009-10ء میں 27.8، مالی سال 2010-11ء میں 25.3 ، مالی سال 2011-12ء میں 29.8 ملین ڈالر، مالی سال 2012-13ء میں 10 ملین ڈالر اورمالی سال 2013-14ء میں اس شعبے میں 0.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

اعداد وشمارکے مطابق مالی سال 2014-15ء میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں 43.9 ملین ڈالر، مالی سال 2015-16ء میں 20ملین ڈالر، مالی سال 2016-17ء میں 15.5 ملین ڈالر جبکہ مالی سال 2017-18ء میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں 34.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ ایک اندازے کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری میں 35لاکھ لو گ کام کر رہے ہیں جب کہ 1کروڑ سے زائد افراد بلواسطہ طورپراس شعبے سے وابستہ ہیں۔شعبے کے ماہرین نے امید ظاہرکی ہے کہ نئی بننے والی حکومت ٹیکسٹائل کے شعبے کو ترجیحی حیثیت دے گی اوراس شعبے میں براہ راست غیرملکی کیلئے خصوصی اقدامات کرے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..