قومی برآمدات میں جولائی کے دوران 1.1 فیصد، درآمدات میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

پیر 20 اگست 2018 17:31

قومی برآمدات میں جولائی کے دوران 1.1 فیصد، درآمدات میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) رواں مالی سال 2018-19ئ کے پہلے ماہ جولائی کے دوران قومی برآمدات میں 1.1 فیصد جبکہ درآمدات میں 0.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی 2018ئ کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 1.64 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی 2017ئ کے دوران برآمدات کا حجم 1.62 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں جولائی 2018ئ کے دوران مجموعی ملکی درآمدات 0.6 فیصد کے اضافہ سے 4.84 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جولائی 2017ئ میں درآمدات کا حجم 4.8 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu