خوشحالی بینک نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے IRIS ادائیگی کے پلیٹ فارم کا انتخاب کر لیا

پیر 20 اگست 2018 18:53

خوشحالی بینک نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے IRIS ادائیگی کے پلیٹ فارم کا انتخاب کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے تیزی سے فروغ پاتی مائیکرو فنانس مارکیٹ میںا پنا کسٹمر بیس بڑھانے کے لیے صارفین کو جدید خدمات پیش کرنے کے اقدامات بڑھا دیے ہیں۔ بینک نے ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمت عملی کے تحت مستقبل میں استعمال ہونے والے ادائیگی کے پلیٹ فارم کی طرف قدم بڑھایا ہے ۔

اس سلسلے میں بینک نے خود کو جدید بینکنگ کے مستقبل کی اہم قوت بنانے کے لییTPS Multi-Channel ادائیگی پلیٹ فارم کا انتخاب کیاہے ۔TPS کے ساتھ نئی اسٹریٹجک شراکت داری سے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک IRIS کارڈ مینجمنٹ اور ٹرانزیکشن سوئچنگ پلیٹ فارم سے استفادہ حاصل کر سکے گا۔یہ پلیٹ فارم بینک کی ڈیجیٹل ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرے گا اور جدید خدمات کی فراہمی کو تیز بنانے میں مدد دے گا۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق ،TPS بینک کوEMV پے پاک ڈیبٹ کارڈ جاری کرنے میں بھی مدد کرے گا۔ پے پاک ڈومیسٹک اسکیم کے تحت ، بینک کو موئثر اورسستی بینکنگ خدمات فراہم کرنے کا اہل ہو گا۔کارڈ ہولڈرز ملک بھر کے تمام 1 لنک فعال ATMs پر نقد رقم حاصل کرسکیں گے۔اس موقع پربات کرتے ہوئے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر، غالب نشتر نے کہا ''پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے مائیکرو فنانس بینک ہونے کی حیثیت سے ہما را عزم ہے کہ ہم ایسے ماحول کو فروغ دیں جہاں ما ئیکرو فنانس ملک میں خوشحالی لا سکے۔

مضبوط ڈیجیٹل ادائیگی کے پلیٹ فارم کی خدمات سے پاکستان کے مائیکرو فنانس سیکٹر میں آسان ادائیگی کو فروغ ملے گا اور ہمارے تیزی سے بڑھتے ہوئے کسٹمرز کی ضروریات کو پورا کر سکیں گے ۔ TPS کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ، شہزاد شاہد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا" پاکستا ن کے سب سے بڑے مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ شراکت داری کر کے ہمیں فخر ہے۔ہمارا ادائیگیوں کا جدید پلیٹ فارم IRIS5 ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کو متحرک کرکے صارفین کو بہترین کارکردگی فراہم کرتا ہے ۔ TPSُٓپاکستان کے ایک نمایاں مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ شراکت داری کر کے پاکستان کے مائیکرو فنانس کے شعبے کی پذیرائی کے لیے کام کرنے کیلئے پر امید ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ