عمران خان کی بطور وزیر اعظم پہلی تقریر میں عوامی مسائل کے حل اور ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے عزم نے عوام کے دل جیت لئے،کاروباری برادری عرصہ دراز بعد معاشی بحالی کے لئے پر امید ہو گئی جس سے سرمایہ کاری اور محصولات بڑھیں گے، صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور

منگل 21 اگست 2018 15:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے صدرغضنفر بلورنے کہا ہے کہ عمران خان کی بطور وزیر اعظم پہلی تقریر میں عوامی مسائل کے حل اور ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے عزم نے عوام کے دل جیت لئے ہیں جبکہ کاروباری برادری عرصہ دراز بعد معاشی بحالی کے لئے پر امید ہو گئی ہے جس سے سرمایہ کاری اور محصولات بڑھ جائیں گے۔

وفاقی سطح پر حکومت سازی کے عمل کے بعد وہ اپنی ٹیم کی مدد سے ملکی کے خارجی اور داخلی مسائل کو کم از کم وقت میں حل کریں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور، نائب صدر کریم عزیز ملک، چئیرمین کو آرڈینیشن ملک سہیل، عاطف اکرام شیخ اور جاوید اقبال نے یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اس لئے اپوزیشن زیادہ جارہانہ رویہ اختیار نہ کرے اور قانون کے دائرے میں احتجاج کرے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں سب سے اہم عہدہ اسد عمر کے پاس ہے جن پر ملک کے معاشی مستقبل کا دارو مدار ہے۔انھوں نے کہا کہ ٹیکس کے نظام کو دوستانہ بنایا جائے اور تاجر وں کے چار سو ارب روپے کے ریفنڈ فوری ادا کئے جائیں۔ بڑھتے ہوئے گردشی قرضہ کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیںتاکہ توانائی کا شعبہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکے۔ وزیر اعظم عمران خان تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دیں اور زراعت، مینوفیکچرنگ اور ایس ایم ایز کی حالت بہتر بنائیں۔

داخلی معیشت پر خصوصی توجہ اور سرمایہ کاری کی پالیسی کو موثر بنانے سے ملک کی اقتصادی حالت مستحکم ہو جائے گی جس سے بیرونی وسائل پر دارومدار کم ہو جائے گا۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر کریم عزیز ملک نے کہا کہ قرضوں کے ناقابل برداشت بوجھ کا ایسا حل نکالا جائے جو ملکی مفادات کے مطابق ہومعاشی استحکام کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم کی ترسیل میں سہولت دینے سے ہنڈی کا کاروبار ختم ہو جائے گا اور ترسیلات میں ایک ارب ڈالر ماہانہ کا اضافہ ہو گا۔

ریٹیل سیکٹر پر ٹیکس عائد کیا جائے، بالواسطہ ٹیکسوں میں کمی کی جائے، اداروں کو با اختیار بنایا جائے اور نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کو فروخت اور چین کے ساتھ تجارتی عدم توازن کم کیا جائے۔ایف بی آر اور توانائی کے محکموںسمیت تمام اہم ڈیپارٹمنٹس کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے جبکہ دیگر ممالک میں سفارتکاروں کو بزنس کے اہداف دئیے جائیں جبکہ قوم کالوٹا ہوا پیسہ جلد از جلد واپس لایا جائے تاکہ کرپٹ عناصر کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی