پی ایس ایکس میں مندی، انڈیکس 237.49پوائنٹس کی کمی سے 40522.04پوائنٹس پر بند

پی ایس ایکس میں مندی، انڈیکس 237.49پوائنٹس کی کمی سے 40522.04پوائنٹس پر بند
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک روزہ تیزی کے بعدکارو بار حصص بدھ کو دوبارہ مندی کی لپیٹ میں آگیا اور کے ایس ای100انڈیکس 40700 پوائنٹس کی سطح سے کم ہو کر 40500پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 61ارب ر وپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم84کھر ب روپے سے کم ہو کر83کھرب روپے کی سطح پر آگیا۔

قومی شیئرزمارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 40824پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا مگر منافع کی خاطر مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے فروخت کے دبائو نے تیزی کے رجحان کو مندی میں تبدیل کر دیا جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 40424پوائنٹس کی پست ترین سطح تک گر گیا تھا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس میں237.49پوائنٹس کی کمی سے 40522.04پوائنٹس ہو گیا اسی طرح179.67پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس19857.09پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29848.96پوائنٹس سے کم ہو کر29657.63پوائنٹس ہو گیا۔

کاروبار ی مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں61ارب35 کروڑ27لاکھ60ہزار351روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 84کھرب 48ارب 38کروڑ25لاکھ 87ہزار191روپے سے کم ہو کر83کھرب87ارب 2کروڑ98لاکھ26ہزار840روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو5ارب روپے مالیت کے 13کروڑ69لاکھ 79ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 5ارب روپے مالیت کے 13کروڑ95لاکھ8ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر356کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی100کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،237میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ45لاکھ ،بینک آف پنجاب 1کروڑ2لاکھ ،ڈیسکون آکس چیم 71لاکھ40ہزار ،شبیر ٹائلز 70لاکھ66ہزاراور فوجی فوڈز لمیٹڈ 70لاکھ12ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

کاروباری تیزی کے باعث خیبر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں16.70روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اس کے حصص کی قیمت بڑھ کر350.70روپے ہو گئی اسی طرح14.34روپے کے اضافے سے ستارہ کیمیکل کے حصص کی قیمت بڑھ کر379.00روپے ہو گئی جبکہ نیلسے پاکستان اورملت ٹریکٹر کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب497.80روپے اور55.30روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت کم ہو کر9458.30روپے او ر ملت ٹریکٹر کے حصص کی قیمت کم ہو کر1132.40روپے ہو گئی ۔

Your Thoughts and Comments