ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں کمی

ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں کمی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر2018ء) رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں ملک میں ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018 میں ملک میں 4558یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور3872یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال 2017-18 کے پہلے ماہ کے مقابلے میں کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینے میں ملک میں 5087یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور4619یونٹ ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018 میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں ٹریکٹروں کی پیداوارمیں کمی کی شرح 11.60فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح فروخت میں کمی کی شرح 19.29 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں فئیٹ ٹریکٹروں کی 1179 یونٹس کی پیداواراور814یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں فئیٹ کے 1853یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور814 یونٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

سال کے پہلے مہینے میں میسی فرگوسن کے 3279 یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور3006یونٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی ۔گزشتہ مالی سال کے پہلے ماہ ملک میںمیسی فرگوسن کے 3169یونٹ ٹریکٹروں کی پیداوار اور3101یونٹ کی فروخت دیکھنے میں آئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018 میں ملک میں اورئنٹ آئی ایم ٹی کے 100یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور52یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینے میں ملک اسی کمپنی کے 65یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور13 یونٹ کی فروخت دیکھنے میں آئی تھی۔

Your Thoughts and Comments