ملک میں مختلف ماڈل کی کاروں کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ

ملک میں مختلف ماڈل کی کاروں کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2018ء) رواں مالی سال کے ابتدا دو ماہ میں ملک میں مختلف ماڈل کی کاروں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی اور اگست 2018ء میں ملک میں مجموعی طورپر 39ہزار 354 کاروں کی پیداوار اور 34ہزار 264 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ۔

مالی سال 2017-18ء کے اسی عرصہ میں ملک میں 37ہزار 362 کاروں کی پیداوار اور 35 ہزار ایک کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ 1300 سی سی اور اس سے زیادہ پاور کی کیٹیگری میں ملک میں اس عرصہ میں 17ہزار 911کاروں کی پیداوار اور 17ہزار 687 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں اسی کیٹیگری میں 19ہزار 996 یونٹس کاروں کی پیداوار اور 17ہزار 144 کی فروخت ریکارڈ کی گئی، ان میں ہنڈا سوک، ہنڈا سٹی، سوزوکی سوئفٹ اور ٹویوٹا کرولا کی گاڑیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ہزار سی سی کی کیٹیگری میں ملک میں اسی عرصہ کے دوران 9ہزار 315 یونٹس کاروں کی پیداوار اور 8ہزار 263یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران اس کیٹیگری میں 8ہزار 692 یونٹس کاروں کی پیداوار اور 7ہزار 807 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ ان میں سوزوکی ویگنار اور سوئفٹ شامل ہے۔ 800 سی سی اور ایک ہزار سے کم سی سی کی کیٹیگری میں ملک میں 12ہزار 128یونٹس کاروں کی پیداوار اور 8ہزار 314یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران اس کیٹیگری میں 11ہزار674یونٹس کاروں کی پیداوار اور 11ہزار 50 کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ان میں سوزوکی مہران اور سوزوکی بولان شامل ہیں۔

Your Thoughts and Comments