ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2018ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا اور ایک تولہ سونا 60 ہزار روپے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت15ڈالر کے اضافے سے 1209ڈالر ہو گئی جس کی وجہ سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں1000روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا58ہزار650روپے سے بڑھ کر59ہزار650روپے ہو گئی اسی طرح857روپے کے اضافے سے ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت 51 ہزار 140 روپے پر جا پہنچی۔

Your Thoughts and Comments