کاٹن ائیر 2018-19ء کے کپاس کے اولین مجموعی ملکی پیداواری اعدادوشمار جاری کر دیے گئے

ستمبر تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر 25 لاکھ 17 ہزار 345 بیلز کے برابر پھٹی جننگ فیکٹریوں میں پہنچی

منگل 18 ستمبر 2018 17:37

کاٹن ائیر 2018-19ء کے کپاس کے اولین مجموعی ملکی پیداواری اعدادوشمار جاری کر دیے گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) کاٹن ائیر 2018-19ء کے کپاس کے اولین مجموعی ملکی پیداواری اعدادوشمار جاری کر دیے گئے ۔کاٹن جنرز ایسوسی ایشن ،اپٹما اور کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے اشتراک سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق 15 ستمبر تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر 25 لاکھ 17 ہزار 345 بیلز کے برابر پھٹی جننگ فیکٹریوں میں پہنچی اور پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1 لاکھ 51 ہزار 790 بیلز (6.42 فیصد) زائد ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر کی جننگ فیکٹریوں میں مذکورہ عرصے کے دوران مجموعی طور پر 9 لاکھ 80 ہزار 139 بیلز کے برابر پھٹی جننگ فیکٹریوں میں پہنچی جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1 لاکھ 33 ہزار 901 بیلز (15.82 فیصد) زائد ہے جبکہ سندھ بھر کی جننگ فیکٹریوں میں اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر 15 لاکھ 37 ہزار 206 بیلز کے برابر پھٹی جننگ فیکٹریوں میں پہنچی جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 17 ہزار 889 بیلز (1.18 فیصد) زائد ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 15 ستمبر تک ٹیکسٹائل ملز نے ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں سے 18 لاکھ 98 ہزار 441 بیلز خریدیں جبکہ 41 ہزار 60 بیلز بیرون ملک برآمد کی گئیں اور 5 لاکھ 77 ہزار 844 بیلز ابھی بھی ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں قابل فروخت پڑی ہوئی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق 15 ستمبر تک ملک بھر میں سب سے زیادہ پھٹی سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں پہنچی جو 9 لاکھ 11 ہزار 474 بیلز کے برابر ہے جبکہ نواب شاہ میں 1 لاکھ 49 ہزار 491 بیلز ،حیدر آباد میں 1لاکھ 20ہزار 845 بیلز ،میر پور خاص میں 85 ہزار 50 بیلز ،سکھر میں 73 ہزار 91 بیلز جبکہ جام شورو میں 67 ہزار 818 بیلز کے برابر پھٹی جننگ فیکٹریوں میں پہنچی جبکہ پنجاب میں سب سے زیادہ پھٹی ضلع ویہاڑی میں 1 لاکھ 69 ہزار 712 بیلز ،خانیوال میں 1 لاکھ 61 ہزار 830 بیلز ،بہاولنگر میں 1 لاکھ 18 ہزار 484 بیلز ،ساہیوال میں 99 ہزار 44 بیلز ،بہاولپور میں 78 ہزار 238 بیلز جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جننگ فیکٹریوں میں 64 ہزار 97 بیلز کے برابر پھٹی جننگ فیکٹریوں میں پہنچی ہے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں اس وقت 351 اور سندھ میں 234 جننگ فیکٹریوں فعال ہو چکی ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی