پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،کے ایس ای100 انڈیکس کی41ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی

منگل 18 ستمبر 2018 19:58

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،کے ایس ای100 انڈیکس کی41ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) وفاقی منی بجٹ پر منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت ریسپانس دیکھنے میں آیا اورحصص کی بھرپور خریداری کے باعث کے ایس ای100 انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگیا اورانڈیکس 717.60پوائنٹس کے اضافے سے 41238.07پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ75.13 فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب3ارب 40کروڑ41لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ۔

اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت2 کروڑ13لاکھ19ہزار شیئرززائد رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغازمنفی زون میں ہوا اورقومی اسمبلی میں پیش ہونے والے بجٹ کے حوالے سے مختلف اندیشوں کے باعث سرمایہ کاروں نے حصص کی فروخت کو ترجیع دی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس40438پوائنٹس کی نچلی سطح پرآگیا تاہم بعد ازاں بجٹ تقریر کے بعد سرمایہ کاروں کے تحفظات زائل ہونے لگے اور گاڑیوں کی خریداری کے لئے فائلر ہونے کی شرط کے خاتمے پر پہلے آٹو سیکٹر میں سرمایہ کار سرگرم ہوئے اور بعد میں توقعات کے برعکس ترقیاتی بجٹ کے اعلان پر سیمنٹ اور دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے لگی جس کے نتیجے میںمندی کے اثرات زائل ہوگئے اورزبردست تیزی کا رجحان بڑھ گیا جس سے کے ایس ای100 انڈیکس کی41ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 41270پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں معمولی کریکشن ہوئی لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس399.84717.60پوائنٹس کے اضافے سے 41238.07پوائنٹس پربندہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 349.24پوائنٹس اضافے سے 20143.02پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 1546.55پوائنٹس اضافے سی 70217.70پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئر انڈیکس 389.68پوائنٹس اضافے سے 30076.54پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر382کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سی287کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ہواجب کہ 68کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی اور27کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب3ارب 40کروڑ41لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت83کھرب42ارب44کروڑ10لاکھ روپے سے بڑھ کر84کھرب45ارب 84کروڑ51لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم16کروڑ65لاکھ19ہزار شیئرز رہاق جو پیر کے 14کروڑ52لاکھ شیئرکے مقابلے میں2 کروڑ13لاکھ19ہزار شیئرز زائد ہے۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں بھی مثبت رجحان برقرار رہنے کا امکان ہے ۔قیمتوں میںاتار چڑھاؤکے لحاظ سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت67.10روپے اضافے سی2425روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت66.87روپے اضافے سی1405.62روپے پر بند ہوئی۔نمایاںکمی ای ایف یو لائف انشورنش کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 11.87روپے کمی سی225.64روپے اورستارہ کیمکل کے حصص کی قیمت9.61روپے کمی سی369.83روپے پربند ہوئی۔

گزشتہ روزلوٹی کیمکل کی سرگرمیاں1 کروڑ32لاکھ 41ہزارر شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیںجب کہ دیگر کمپنیوں میں یونٹی فوڈز،،میپل لیف ,ڈیسکون آکسی چیم ،ٹی آر جی پاکستان،صدیق سنز ، نیمر ری سنز، فوجی فوڈز ،فوجی سیمنٹ اور پاک الیکٹران کے حصص کا نمایاں کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا