ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور13 رکنی وفد کے ہمراہ امریکہ پہنچ گئے،

امریکہ میں کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے کے لئے ملاقاتیں شروع کر دیں

بدھ 19 ستمبر 2018 18:39

ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور13 رکنی وفد کے ہمراہ امریکہ پہنچ گئے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) فیڈریشن آف پا کستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر غضنفر بلور نے امریکہ میں کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنے کے سلسلہ میں کاروباری رہنمائوں اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کے صدرغضنفر بلور 13 رکنی وفد کے ہمراہ امریکہ پہنچے ہیں جہاں وہ 9 دن تک قیام کریں گے۔

وہ دنیا بھر کے چیمبرز کے ایکسپو میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ گریٹر چیمبر آف کامرس نیویارک سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کریں گے۔ وفاقی چیمبر کے صدر وفد کے ہمراہ یو ایس چیمبر آف کامرس، بروکلین چیمبر آف کامرس، نیویارک ہسپانک چیمبر اور پاکستان امریکن کونسل کے عہدیداروں اور ممبران سے بھی ملاقاتیں کریں گے جنہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فوائد، سی پیک کے تناظر میں ترقی کی صورتحال، باہمی تجارت کے فروغ اور پاکستان کی قربانیوں پر بات چیت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اور دیگر حکام سے ملاقاتیں بھی ان کے شیڈول کا حصہ ہیں۔ وفد میں ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل حسین اور بعض چیمبرز کے صدور اور دیگر بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ پاکستان کیلئے سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے جہاں 3.7 ارب ڈالر یا کل برآمدات کا 17 فیصد جا رہا ہے جبکہ پاکستان کا ٹریڈ سرپلس 1.6 ارب ڈالر ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات