یورپین کنزرویٹو اینڈ ریفارمسٹس گروپ کے چھ رکنی وفد کا لاہور چیمبر کا دورہ

بدھ 19 ستمبر 2018 20:16

یورپین کنزرویٹو اینڈ ریفارمسٹس گروپ کے چھ رکنی وفد کا لاہور چیمبر کا دورہ
لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) یورپین کنزرویٹو اینڈ ریفارمسٹس گروپ کے چھ رکنی وفد نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا اور لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، نائب صدر ذیشان خلیل اور ایگزیکٹو کمیٹی سے تفصیلی ملاقات کی، اس موقع پر جی ایس پی پلس سٹیٹس اور تجارتی و معاشی صورتحال سمیت دیگر کئی امور پر تبادلہ خیال ہوا، وفد کے سربراہ ہسنس اولف ہینکل نے کہا کہ دورے کا مقصد پاکستان میں معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لینا تھا، انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل پاکستان کا بڑا برآمدی شعبہ ہے ، پاکستان کو دیگر شعبوں کی پوٹینشل سے بھی بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے تاکہ یہ اپنی برآمدات بڑھاسکے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صورتحال مسلسل بہتر ہورہی ہے، سکیورٹی کی صورتحال بہت اچھی ہے اور وفد کے اراکین خود کو ہر حوالے سے محفوظ تصور کررہے ہیں، لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ پاکستان کو 2013ء میں جی ایس پی پلس سٹیٹس دیا گیا تھا جو جنوری 2014ء میں نافذ العمل ہوا، توقع کے برعکس اس سے اتنا فائدہ نہیں ہوسکا جتنا ہونا چاہئے تھا، اب امید ہے کہ اگلے چند سالوں میں جی ایس پی پلس سٹیٹس کے تحت پاکستان کی یورپین یونین کو برآمدات میں اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ دوسری مرتبہ پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یورپین پارلیمنٹ پاکستان میں ترقی کی رفتار اور جی ایس پی پلس سٹیٹس کے تحت 27کنونشنز پر عمل درآمد کے حوالے سے مطمئن ہیں، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ترقیاتی رفتار کو مزید تیز کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے اور برآمدی شعبے کیلئے آسانیاں پیدا کرے تاکہ وہ جی ایس پی پلس سٹیٹس سے بھرپور فائدہ اٹھاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی