پاکستان فرنیچر کونسل کا ملک میں 10 ارب لگانے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کا خیرمقدم

فرنیچر کیلئے لکڑی کی دستیابی کیلئے’ پی ایف سی‘آئندہ پانچ سال میں 10 لاکھ درخت لگائے گی،منصوبے کی تکمیل سے 240 ارب روپے قومی معیشت میں شامل ہوں گے،حکومت کو 20 ارب روپے حاصل ہوں گے، میاں کاشف اشفاق

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:13

پاکستان فرنیچر کونسل کا ملک میں 10 ارب لگانے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کا خیرمقدم
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے ملک میں 10 ارب لگانے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کو کم کرنے، پانی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے اور ملک بھر کو سرسبز بنانے کے ساتھ ساتھ ملک میں فرنیچر کیلئے لکڑی کی دستیابی کیلئے پی ایف سی آئندہ پانچ سال میں ایک ملین درخت لگائے گی۔

چنیوٹ سے فرنیچر مینوفیکچررز کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے 240 ارب روپے قومی معیشت میں شامل ہوں گے اور حکومت کو 20 ارب روپے حاصل ہونگے۔ اس موقع پر رکن بورڈ آف ڈائریکٹرز رضوان اجمل، شہباز اسلم اور مینیجر مارکیٹنگ ذیشان راٹھور بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال گھمبیر ہے اور شمال سے جنوب تک اس کے اثرات نظر آتے ہیں، انتہائی شدید موسمی اثرات کی وجہ سے انتقال آبادی جاری ہے اور ملکی معیشت پر اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی اور معاشی مسائل جنم لے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے جنگلات مسلسل کمی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ہمیں ان رجحانات کو تبدیل کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایف سی اس ضمن میں حکومت کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں ایک ملین درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں جنگلات کا رقبہ ایشیاء میں سب سے کم ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق ملک کے صرف 1.9 فی صد رقبہ پر جنگلات ہیں جبکہ اوسطا 25 فیصد رقبہ پر جنگلات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرنیچر انڈسٹری کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے میدانی و پہاڑی علاقوں اور خالی جگہوں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر اور اس سے منسلک بزنس سے تقریبا 5 لاکھ افراد کا روزگار وابستہ ہے جبکہ جنگلات کی کمی کی وجہ سے مجموعی قومی پیداوار میں اس سیکٹر کا حصہ صرف 0.3 فیصد ہے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ فرنیچر میں استعمال ہونے والی لکڑی تین گنا مہنگی ہونے کی وجہ سے ہماری پیداواری لاگت زیادہ اور برآمدات میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل ٹمبر بورڈ کی تشکیل نو اور اس میں پبلک و پرائیویٹ سیکٹرز کے ارکان کی شمولیت، شیشیم کے درختوں کی بحالی اور اس کی غیر قانونی کٹائی و برآمد پر پابندی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی سی ایف نے نجی اور سرکاری سکولوں کے ساتھ مل کر درختوں کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے تقریبات بھی منعقد کرے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس