یو بی جی کے ساتھ منسلک تاجروں کی نمائندہ تنظیم ’’دی فائونڈر‘‘ کے امیدوار چیمبرز کے انتخابات میں کلین سویپ کرینگے‘ افتخار علی ملک

یو بی جیکو ایف پی سی سی آئی میں 90 فیصد سے زیادہ اکثریت کی حمایت حاصل ہے، اعلیٰ تعلیم یافتہ، پرجوش اور بہترین امیدواروں کو ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس کے الیکشن کیلئے میدان میں اتارا ہے‘ذرائع ابلاغ سے گفتگو

جمعرات 20 ستمبر 2018 13:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) یونائٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ یو بی جی کے ساتھ منسلک تاجروں کی نمائندہ تنظیم ’’دی فائونڈر‘‘ نے اعلیٰ تعلیم یافتہ، پرجوش اور بہترین امیدواروں کو ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس کے الیکشن کیلئے میدان میں اتارا ہے۔ جمعرات کو ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار علی ملک نے کہا کہ یو بی جی ملک بھر میں چیمبرز کا سب سے بڑا اتحاد ہے جسے ایف پی سی سی آئی میں 90 فیصد سے زیادہ اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیمبرز کے الیکشن میں مختلف عہدوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان انتہائی جمہوری انداز میں اتفاق رائے کے ساتھ کیا گیا ہے اور ٹکٹوں کی تقسیم میں جوان، باصلاحیت، کاروبار و تجارت کو فروغ دینے، ملکی خدمت اور قومی معیشت کو مضبوط کرنے کے جذبہ سے سرشار نوجوان شخصیات کوترجیح دی گئی ہے اور اس ضمن میں ملک بھر میں تمام مقامی بزنس لیڈرز کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی گروپ کو چیمبرز انتخابات کے دوران تاجروں کے اتحاد کو نقصان پہنچانے اور شفاف و جمہوری انتخابی عمل پر اثر انداز ہونیکی اجازت نہیں دی جائے گی اور جمہوری طریق کار کے مطابق چیمبرز میں اقتدار کی منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ملک بھر میں چیمبرز کے سالانہ انتخابات میں یو بی جی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرنے اور اس کے نامزد امیدواروں کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی کی یقین دہانی پر تاجر اور کاروباری برادری کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے امیدوار چیمبرز کے انتخابات میں کلین سویپ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یو بی جی کی قیادت کوئٹہ، کراچی، پشاور، لاہور اور اسلام آباد میں تاجر رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے ہمارے سابق صدور، خاص طور پر ایس ایم منیر، محمد ادریس، عبدالروف عالم اور زبیر طفیل نے بھی ایک بھی پیسے کی سہولیات و مراعات کے پیکج سے فائدہ نہیں اٹھایا اور سفر، رہائش اور غیر ملکی دوروں کے تمام اخراجات خود برداشت کئے۔

انہوں نے کہا کہ یو بی جی نے سہ ماہی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطح کی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے اور ایف پی سی سی کی قیادت کو تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ملک کے کونے کونیمیں ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے 20 نکاتی گائیڈ لائن پہلے ہی فراہم کی جا چکی ہے جس کا بنیادی مقصد کاروباری برادری کو درپیش حقیقی مسائل پر فوری توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان کو حل کرانا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی