جاری کھاتے کا خسارہ اگست میں 71 فیصد گھٹ گیا

ْاگست میں تجارتی خسارہ 2ارب37کروڑڈالررہاجوجولائی میں 3ارب 48کروڑتھا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان

جمعرات 20 ستمبر 2018 15:48

جاری کھاتے کا خسارہ اگست میں 71 فیصد گھٹ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) درآمدات میں ایک ارب ڈالر کمی اور برآمدات و ترسیلات مستحکم رہنے سے اگست کے مہینے میں جاری کھاتے کا خسارہ جولائی کے مقابلے میں ڈیڑھ ارب ڈالر تک کم رہا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق اگست کے مہینے میں جاری کھاتے کا خسارہ 60کروڑ ڈالر رہا جبکہ جولائی کے مہینے میں 2ارب 12کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے مقابلے میں اگست کے دوران جاری کھاتے کا خسارہ 71.71فیصد کم رہا۔ اگست کے مہینے میں برآمدات کی مالیت 2ارب 8کروڑ 70لاکھ ڈالر جبکہ درآمدات کی مالیت 4ارب 46کروڑ60لاکھ ڈالر رہی اس طرح اگست کا تجارتی خسارہ 2ارب 37کروڑ 90لاکھ ڈالر رہا، جولائی میں برآمدات 2ارب ڈالر جبکہ درآمدات 5ارب 49کروڑ 30لاکھ ڈالر رہیں اور 3ارب 48کروڑ 40لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

اگست کے مہینے میں خدمات کی ایکسپورٹ 45کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 71کروڑ ڈالر رہیں اور خدمات کا خسارہ 26کروڑ ڈالر کی سطح پر رہا جولائی کے مہینے میں خدمات کی برآمد 40کروڑ اور درآمدات کی مالیت 90کروڑ ڈالر رہی اس طرح خدمات کی تجارت کو جولائی کے مہینے میں 50کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا اگست کے مہینے میں اشیا و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ جولائی کے مقابلے میں ایک ارب 34کروڑ ڈالر کمی سے 2ارب 64کروڑ 20لاکھ ڈالر رہا۔اگست میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2ارب 3 کروڑ 70لاکھ ڈالر جبکہ جولائی میں ایک ارب 93 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی تھیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع