پاکستان میں چاول کی برآمد کا حجم دوارب 35کروڑ ڈالر ہے جسے بڑی آسانی سے 4سے 5ارب ڈالر تک لے جایا جاسکتا ہے،ترجمان پاکستان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:29

پاکستان میں چاول کی برآمد کا حجم دوارب 35کروڑ ڈالر ہے جسے بڑی آسانی سے 4سے 5ارب ڈالر تک لے جایا جاسکتا ہے،ترجمان پاکستان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
فیصل آباد۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس وقت بھارت بین الاقوامی منڈی میں چاول کا سب سے بڑا بیوپاری ہے جبکہ پاکستان ،برازیل،تھائی لینڈاور ویتنام سے بھی چاول کی بڑی کھیپ سپلائی ہوتی ہے تاہم ماسوائے پاکستان کے سب ممالک نے اپنے رائس سیکٹرز کو صنعت کا درجہ دے رکھا ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس پر توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث پاکستان میں چاول کی برآمد کا حجم 2ارب 35کروڑ ڈالر ہے جسے حکومتی تعاون سے آئندہ چند سال میں بڑی آسانی سے 4سے 5ارب ڈالر تک لے جایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا بہت بڑا المیہ ہے کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود زرعی شعبہ مسلسل تنزلی کا شکار رہا ہے اور ہماری بڑی فصلیں جن میں گنا ،گندم ،کپاس اور چاول کا شمار ہوتا ہے ہم ان میں بھی خود کفیل نہیں ہوسکے اور نہ ہی برآمد ات بڑھا سکے بلکہ الٹا عالمی سطح پر ہم نے برآمد کا حصہ کھویا ہے یہی وجہ ہے کہ ٹیکسٹائل اور چاول جیسی مصنوعات کی برآمدمیں کمی کی وجہ سے 2018ء میں درآمدات و برآمدات میں فرق 34ارب ڈالر تک چلاگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے زرعی شعبے میں چاول کی برآمدات کا بڑا حصہ ہے لیکن اس سیکٹر کو بدقسمتی سے حکومتی معاونت میسر نہیں رہی یہی وجہ ہے کہ ہمارے چاول کا کسان اور برآمدکنندہ دونوں تشویش کا شکار نظر آتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا چاول دنیا بھر میں اپنی خوشبو اور ذائقے کی وجہ سے جانا پہنچانا جاتا ہے تاہم اگر وفاقی حکومت رائس سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دے دے تو صرف ملکی زراعت میں ہی انقلاب نہیں آئے گا بلکہ پاکستانی چاول کے ایکسپورٹ کی مد میں مزید 30فیصد اضافہ اور ملک کے لیے کثیرزرمبادلہ کماسکتے ہیں جس کے لیے حکومت کو کوئی ریلیف پیکج بھی نہیں چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں چاول کی برآمد کا حجم دوارب 35کروڑ ڈالر ہے جسے حکومتی تعاون سے آئندہ چند سال میں ہی بڑی آسانی سے چارسے 5ارب ڈالر تک لے جایا جاسکتا ہے جو کوئی بڑا ہدف نہیں اور اس سے نہ صرف چاول کی فصل اور صنعت کو ترقی ملے گی بلکہ معاشی ترقی کی راہ میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا بہترین چاول پاکستان میں پیدا ہوتا ہے تاہم ریسرچ انسٹی ٹیوٹس کا فقدان ہے، بھارت سے ایکسپورٹ ہونے والا چاول کوالٹی کے لحاظ سے پاکستا ن سے کم ہے اس لیے دنیا میں بھارتی چاول کی قیمت کم ہے جبکہ پاکستانی چاول 100ڈالر فی ٹن مہنگا بکتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین نے چین کے نجی شعبے کے سائنس دانوں کی 20سال کی مشترکہ تحقیق کے بعد چاول کا ہائبرڈبیج تیارکرلیا ہے اوریہ بیج مقامی استعمال اور بین الاقوامی طور پر برآمدی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہے ،یہ بیج مقامی استعمال میں نمایاں پیداوار کے حامل چاول کے ہائبرڈ بیج کی برآمد کے ساتھ جلد ہی اعلیٰ پائے کی زرعی تحقیق کرنے والے ممالک کے کلب میں شامل ہوجائے گا جبکہ تجارتی ضوابط کی منظوری کے مختلف مراحل کے بعد پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہوگا کہ چاول کا ہائبرڈ بیج برآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 100ٹن ہائبرڈ بیج برآمد ہوگا جو تقریباً15ہزار ایکڑ زمین کاشت کرنے کے لیے کافی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے گرم موسم اور پانی کی کمی سے نمٹنے کی صلاحیت کے حامل بیج کی اہمیت بڑھ گئی ہے اس حوالے سے پاکستان میں چاول کی بہترین پیداواری صلاحیت کے حاول ہائبرڈ بیج کی کامیاب کاشت ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ