تمباکو کی صنعت پر 40ارب روپے کا مزید ٹیکس لگا کر پوری صنعت کو تباہ کرنے کی بدترین کوشش کی گئی، سیکرٹری جنرل کسان بورڈ

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:26

تمباکو کی صنعت پر 40ارب روپے کا مزید ٹیکس لگا کر پوری صنعت کو تباہ کرنے کی بدترین کوشش کی گئی، سیکرٹری جنرل کسان بورڈ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) تمباکو کی صنعت پر 40ارب روپے کا مزید ٹیکس لگا کر پوری صنعت کو تباہ کرنے کی بدترین کوشش کی گئی ہے۔سیکرٹری جنرل ، کسان بورڈ ، خیبر پختونخوا، عبدل الصمد صافی نے کہا ہے کہ حالیہ ضمنی بجٹ میں تمباکو کی صنعت پر 40 ارب روپے کے ٹیکس لگا کر تمباکو کی صنعت کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی کوشش ہے۔ تمباکو کے کاشتکار پہلے سے انتہائی مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں جن میں زرعی مداخل (Inputs) کی بڑھتی ہوئی اور پیداوار کی کم قیمتیں شامل ہیں۔

حالیہ سیزن میں تمباکو کی کم خریداری اور ڈائون گریڈنگ کے بہانے ظالمانہ Rejection کے نام پر کمپنیوں کی ، تمباکو کی خریداری سے انکار نے ، تمباکو کاشتکاروں کو اربوں کے نقصان سے دوچار کر دیا ہے جس نے کاشتکاروں کی معاشی حالت انتہائی خراب کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تمباکو کی صنعت خصوصاً کاشتکار پہلے سے لگائے گئے ٹیکسز کے بوجھ تلے کراہ رہے ہیں جبکہ حالیہ 40 ارب روپے کے ٹیکسز بھی کسی نہ کسی شکل میں کاشتکاروں کو منتقل کر دیے جائیں گے جسکا نتیجہ لاکھوں افراد کی بے روزگاری کی صورت میں نکلے گا۔

40ارب روپے کے ٹیکس لگانے کے بجائے سیگریٹ کے غیر قانونی کاروبار پر گرفت کرنے کی ضرورت تھی جو 40% تک پہنچ گیا ہے اور سالانہ 35 ارب روپے کا نقصان قومی خزانے کو پہنچ رہا ہے۔سالانہ 2ارب سمگل شدہ سیگریٹ پاکستان میں استعمال ہو رہا ہے لیکن حکومت کی 13 مختلف ایجنسیاں یہ سمگلنگ روکنے میں ناکام رہی ہیں۔ اسلئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سیگریٹ انڈسٹری پر بے تحاشا ٹیکس لگانے کے بجائے سیگریٹ کی غیر قانونی تجارت کا راستہ روکا جائے اور انڈسٹری پر لگایا گیا40 ارب کا ٹیکس واپس لیا جائے۔

سیگریٹ انڈسٹری پر پہلے سے 83% ٹیکس لاگو ہے جسکی وجہ سے ہمارے ملک میں سیگریٹس مہنگے ہیں اسلئے سالانہ تقریباً 5 ارب کے سیگریٹس باہر کے ملکوں سے سمگل کیے جا رہے ہیں اور پاکستان میں کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں۔مزید ٹیکسز لگانے سے سیگریٹس مزید مہنگے ہونگے اور اس سے سمگلنگ میں مزید اضافہ ہو گا جو ملک کیلئے ایک منفی رجحان ہے۔ حکام کی یہ بات کہ ٹیکسز لگانے سے سیگریٹس کی قمتیں بڑھیں گی لہذا لوگ خرید نہیں سکیں گے اور سیگریٹس پینے والوں میں کمی آئے گی بالکل غلط مفروضے پر مبنی ہے کیونکہ پہلے ہی 70% لوگ مہنگے برانڈز کے سیگریٹس خرید کر استعمال کر رہے ہیں۔

سیگریٹ کی مہنگی ڈبی Status Symbol کی صورت اختیار کرکے لوگ اُس کے استعمال پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ حالیہ بجٹ میں سیگریٹ انڈسٹری پر لگایا گیا 40 ارب کا ٹیکس واپس لیا جائے تاکہ انڈسٹری میں کام کرنے والے کارکن اور کاشتکار معاشی تباہی سے بچ سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ