حکومت ملک کو اقتصادی تنہائی سے باہر نکالنے کی کوشش کرے، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

چین کے سوا کسی پڑوسی یا علاقائی ملک سے خاطر خواہ تجارت نہیں ہے،جنگ اور جہاد کے بجائے تجارت کے زریعے مسئلہ کشمیر حل کیا جائے،صدرپاکستان اکانوی واچ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:25

حکومت ملک کو اقتصادی تنہائی سے باہر نکالنے کی کوشش کرے، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارت سے باقائدہ مزاکرات کا عمل شروع کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تیز رفتار ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ملک کو اقتصادی تنہائی سے باہر نکالنے کی مزید کوششیں کی جائیں۔پاکستان کی چین کے سوا کسی پڑوسی یا علاقائی ملک سے خاطر خواہ تجارت نہیں ہے جبکہ کراچی کی بندرگاہ کی حالت زار بین الاقوامی تجارت میں بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

سی پیک اور گوادر کی بندرگاہ سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں ایک دہائی سے زیادہ وقت لگے گا اس لئے ان دونوں منصوبوں پر انحصار کرنے کے بجائے دیگر اقدامات کئے جائیں۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اپنے اصولی موقف پر سودے بازی کئے بغیر پڑوسی ممالک تجارت بڑھانے کے آپشن پر غور کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایران اور افغانستان سے تعلقات بڑھانے میں امریکہ کا منفی رویہ بھی حائل ہے جبکہ بھارت سے تعلقات کشمیر کے مسئلے کی وجہ سے کشیدہ ہیں۔

کشمیر کے مسئلے کو جنگ اور جہاد کے زریعے حل کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوئی ہیںاور اب جبکہ دونوں ملک نیوکلئیر پاور بن چکے ہیں جنگ خارج از امکان ہے اس لئے اب اس دیرینہ مسئلے کو تجارت کے زریعے حل کرنے کا سوچا جائے۔اگر بھارت سے تعلقات بہتر بنائے جائیں تو اسے نہ صرف سی پیک میں شمال کیا جا سکتا ہے بلکہ وسط ایشیاء اور ایران سے مستقبل میںلائی جانے والی گیس میں بھی حصہ دار بنایا جا سکتا ہے جس سے پاکستان کو راہداری کی صورت میں اربوں روپے کا فائدہ ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے مابین سالانہ تجارت کا حجم دس ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

سمندر پار ممالک سے درامدات کے بجائے اگر بھارت سے اشیاء منگوائی جائیں تو وہ کم قیمت ہونگی جس کا فائدہ عوام کو پہنچے گا جبکہ امپورٹ بل میں بھی کمی آئے گی۔پاکستان اور بھارت بین الاقوامی منڈی میں ایک دوسرے کے خلاف مسابقت کرنے کے بجائے مل کر کام کریں تو زیادہ فائدے میں رہیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے

لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی

لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی

کراچی چیمبر بجٹ تجاویز ارسال کرے، جائزے کے بعد حکومت کو سفارشات پیش کریں گے، نعیم انوار

کراچی چیمبر بجٹ تجاویز ارسال کرے، جائزے کے بعد حکومت کو سفارشات پیش کریں گے، نعیم انوار