لاہور ٹائون شپ انڈسٹریل ایسو سی ایشن اورپاسپیڈا (بادامی باغ) کا بھی پیاف فائونڈرز الائنس کیلئے مکمل ،غیر مشروط حمایت کا اعلان

لاہورچیمبر میں ممبران کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی بدولت پیاف فائونڈرز الائنس کو ووٹرز کی بھرپور حمایت حاصل ہے‘محمد اشرف ،انجم نثار لاہور کی تمام مارکیٹس اور انڈسٹریز کے عہدیداروں اورر اہنماوئں نے ہمیشہ کی طرح پیاف فائونڈر ز کا ساتھ دیا ہے‘افتخار علی ملک ،میاں نعمان کبیر و دیگر کا گرینڈ ڈنر سے خطاب

ہفتہ 22 ستمبر 2018 17:56

لاہور ٹائون شپ انڈسٹریل ایسو سی ایشن اورپاسپیڈا (بادامی باغ) کا بھی پیاف فائونڈرز الائنس کیلئے مکمل ،غیر مشروط حمایت کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پیاف فاونڈرز الائنس کی لاہور چیمبر2018-19 کی انتخابی مہم اختتام پذیر ہو گئی۔ گزشستہ روز مقامی ہوٹل میں ہونیوالی اس پروقار تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں تاجر برادری اورصنعتکاروں نے بھرپور شرکت کی ۔ لاہور کے تمام صنعتی علاقوں اور مارکیٹوں کے ممبران اور عہدیداراننے اپنے اپنے سپورٹروں کے ساتھ شرکت کر کے اپنے اورپیاف فاونڈرز الائنس کے تعلق کو مزید مضبوط کر دکھایا۔

پیاف فاونڈرز الائنس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق الائنس کے تمام ممبران نے اس پروقار تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پرپیاف فاونڈرز الائنس کے تمام سیئنر راہنمائوں نے تمام بزنس کمیونٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ کی۔ پیاف فائونڈرز الائنس ممبران کے آخری گرینڈ ڈنر میں ہزاروں ممبران کی شرکت نے الائنس کی مقبولیت اور الیکشن میں واضح برتری ہونے کا عملی ثبوت فراہم کر دیا ہے اس موقع پرپیاف فائونڈرز الائنس سٹئیرنگ کمیٹی کے چیئرمین میاں انجم نثا ر نے کہا ہر سال کی طرح ہم نے ایک بھرپور ٹیم تیارکی ہے اور انشاء اللہ اس بار بھی ہم واضح اکثریت سے جیتیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا پیاف فاونڈرز الائنس نے ہر دور میں تاجروں اور صنعتکاوں کی آوازمتعلقہ حکام تک پہنچائی ہے اور ان کے مطالبات حل کروانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔ پیاف فاونڈرز الائنس کے چیئر مین میاں محمد اشرف نے کہا کہ لاہور کی تمام مارکیٹس اور انڈسٹریز کے عہدیداروں اورر اہنماوئں نے ہمیشہ کی طرح پیاف فائونڈر ز کا ساتھ دیا ہے۔ اور انشاء اللہ اس بار ب بھی الائنس ریکارڈ تور کامیابی حاصل کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ لاہور کے تمام صنعتی علاقوں اور مارکیٹوں میں پیاف فاونڈرز الائنس کی حمایت پہلے سے کافی زیادہ ہورچکی ہے اس موقع پر افتخار علی ملک اور محمد علی میاں نے کہا کہ الائنس نے بزنس کمیونٹی کو اپنے اتحاد اور اتفاق کی طاقت کا شعور دیا ہے - الائنس کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پیاف فائونڈرز الائنس کی قیادت نے تمام ادوار میں کاروباری طبقہ کی بہترین انداز میں خدمت کی ہے الائنس کی موجودہ قیادت نے پالیسی ایڈووکیسی ممبران کو زیادہ سے زیادہ سہولیت کی فراہمی اور انکے مسائل کو اعلیٰ فورمز تک پہنچا کر حل کروایا جبکہ لاہور چیمبر کے ممبران کے لئے لیسکو سمیڈا ایف بی آر، ٹریفک پولیس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی سہولیاتی مراکز قائم کئے گئے۔

مال روڈ اور دیگر سڑکوں کو احتجاج اور مطاہروں کے لئے بند کرنے پر پابندی عائد کی گئی مقامی صنعتوں کو تحفظ دینے کے لئے چین کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ رکوایا۔مارکیٹوں میں انفرا سٹرکچر کی بہتری اور مسائل حل کروائے ٹیکس حکام کے صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال اور نوٹسز کے اجراء پر احتجاج اور تاجروں کے بینک اکائونٹس تک رسائی روکنے اور بینک ٹرازکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

لہذا مزکورہ اقدامات کی بدولت پیاف فائونڈرز الائنس کو ووٹرز کی بھرپور حمایت حاصل ہے انہوں نے کہا بزنس کمیونٹی میں شعور اور طاقت کی وجہ سے لاہور چیمبر کا پلیٹ فارم اندرون ملک اقتدار کے ایوانوں میں مسلمہ نمائیندہ ادارہ قرار پایا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اسے پریمئر چیمبر کا درجہ ملا - انہوں نے کہا کہ تاجروں کو جب بھی مشکل پیش آئی الائنس کی قیادت سینہ سپر ہو کر سامنے موجود رہی - آئیندہ بھی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے -گرینڈ ڈنر میں لاہور چیمبر کے سابقہ صدور بشمول افتخار علی ملک،میاں انجم نثار، شیخ محمد آصف، میاں شفقت علی ، میاں مصباح الرحمان، عرفان اقبال شیخ، میاں اشرف، اعجاز بٹ، فاروق افتخار، محمد بشیر، تنویر احمد صوفی، میاں وقار، خواجہ شاہ زیب اکرم، خامس سعید بٹ، میاں ابو زر شاد اور سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ تمام بڑی و چھوٹی مارکیٹس کے صدور، نائب صدور کے ساتھ سینکروں کی تعداد میں تاجر برادری و صنعتکاروں نے شرکت کی۔

قبل ازیں بادامی باغ پاسپیڈا ممبران کی طرف سے ایسوسی ایٹ کلاس امیدواران اور ممبران کے لیے لنچ کا اہتمام کیا گیا جس میں بادامی باغ کی تمام تنظیموں کی بھرپور شرکت سے بادامی باغ کے تاجروں نے پیاف فائونڈرز الائنس کے لیے حمایت کی واضح نشاندہی کر دی ہے - دوسری طرف لاہور ٹائون شپ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کارپوریٹ کلاس امیدواران اور ممبران کے اعزاز میں مقامی ہال میںمیں بڑے لنچ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر کارپوریٹ کلاس امیدواران کے علاوہ میاں انجم نثار ،میا ں محمد اشرف - طارق حمید - میاںمصبا ح الرحمن ،میاں شفقت علی- افتخار علی ملک ،ملک طاہر جاوید- شیخ محمد آصف - سید محسن رضا بخاری - چوہدری ظفر اقبال عرفان قیصر شیخ ، چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیرخامس سعید بٹ، میاں ابو زر شاد لاہور چیمبرکے ایگزیکٹو ممبران اور صنعتی ایسوسی ایشنوں کے عہدیداران اور سیاسی و سماگی شخصیات کے علاوہ تمام بڑی و چھوٹی مارکیٹس کے صدور، نائب صدور کے ساتھ سینکروں کی تعداد میں تاجر برادری و صنعتکاروں نے شرکت کی۔

الائٴنس کے رہنماوں نے کہا کہ گزشتہ پندرہ سالوںسے لاہور چیمبر میں پیاف فائونڈرز الائنس اقتدار میں ہے - ائنس کے رہنماوں نے کہا کہ لاہور چیمبر بیس ہزار سے زیادہ ممبران کا نمائیندہ اور پسندیدہ ادارہ ہے اس کے بارے میں غلط خبریں پھیلانا ممبران کی توہین کے مترادف ہے ۔ قائدین نے ممبران کو توجہ دلائی کہ چیمبر الیکشن کے لیے کارپوریٹ کلاس بیلٹ پیپر پر الائنس کے امیدواران کے نمبر ایک سے سات تک ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس بیلٹ پیپر پر ایک سے آٹھ تک ہیں -انہوں نے کہاکہ 24 اور25 ستمبر کو ممبران ضرور لاہور چیمبر پہنچ کر الائنس کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں -

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی