دنیا بھر کے تعمیراتی منصوبوںمیں 40 ارب ٹن سالانہ ریت کا استعمال

اتوار 23 ستمبر 2018 14:10

اسلام آباد ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) اس وقت دنیا بھر میں تعمیراتی منصوبوں پر 40 ارب ٹن سالانہ ریت استمعال ہو رہی ہے۔ریت کے استعمال کی سب سے بڑی وجہ شہری علاقوں کی تعمیر میں اضافہ ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق 2050ء تک دنیا کے شہری علاقوں میں رہنے والی آبادی 54 فیصد سے بڑھ کر 66 فیصد ہو جائے گی۔ 1950ء میں شہری علاقوں میں 7.5 کروڑ لوگ رہتے تھے لیکن اب ان کی آبادی تقریباً 4 ارب تک پہنچ چکی ہے۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ریت کی طلب بڑھنے سے اسکی قلت کا خدشہ ہے۔ 2014ء میں اقوام متحدہ ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں اس وقت تعمیراتی منصوبوں میں ریت کا سالانہ استعمال 40 ارب ٹن ہے۔ جو ریت کے بڑھتے ہوئے استعمال کی نشاندہی ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت دنیا بھی میں تعمیرات کے شعبہ میں پانی کے بعد استعمال ہونے والا دوسرا بڑا خام مال ریت ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریت کے استعمال میں اضافہ اور تعمیرات کے شعبہ کی سرگرمیوں کے فروغ سے مستقبل میں ریت کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے تجارت کے اعداد و شمار جمع کرنے والے ماہرین کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ریت کے کاروبار کا حجم 70 ارب ڈالر ہے اور دنیا بھر میں اس وقت ریت کی قیمت پچھلے 25 برسوں میں چھ گٴْنا بڑھ چکی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu