ٹیکسز کی شرح میں کمی اور نظام میں پیچیدگیوں کا خاتمہ نا گزیر ہے‘ صدر لاہور ٹیکس بار

چھوٹے تاجروں سے ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے مارکیٹوں کا شفاف سروے کرایا جائے ،فکس ٹیکس کی پالیسی لائی جائے ‘ منعم سلطان

پیر 24 ستمبر 2018 12:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) لاہور ٹیکس بار کے صدر منعم سلطان نے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کیلئے ٹیکسز کی شرح میں کمی اور نظام میں پیچیدگیوں کا خاتمہ نا گزیر ہے ،چھوٹے تاجروں سے ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے مارکیٹوں کا شفاف سروے کرایا جائے اور اس طبقے کے لئے فکس ٹیکس کی پالیسی لائی جائے ، ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ٹیکس نظام میں اصلاحات کے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ریحان سرور ، اطہر نوید کیانی ، انیب اختر ، نعمان شاہد ، فیصل اقبال خواجہ ، ملک ہارون احمد ، زاہد عتیق ،سید حسن علی قادری سمیت ٹیکس کنسلٹنٹس کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

منعم سلطان نے کہا کہ نان فائلر جہاں حکومتی مراعات اورسہولیات سے محروم رہتا ہے وہیں ڈبل ٹیکس ادا کر کے بھی خوف میں مبتلا رہتا ہے ۔

حکومت کو چاہیے کہ ٹیکس کے نظام کو دستاویزی کرے اور ٹیکس جمع کرنے والے اداروں میں شفافیت لا کر ان کی موثر کا نظام لایا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک کے معاملات کو چلانے اور قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے آمدنی میں اضافہ نا گزیر ہو چکا ہے۔پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے گوشواروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے اور اس وجہ سے جو لوگ ٹیکس دے رہے ہیں ان پر مزید بوجھ بڑھ رہا ہے جو کسی طرح بھی درست اقدام نہیں ۔ اس موقع پر شرکاء کی جانب سے ٹیکس کے نظام میں اصلاحات اور آمدنی میں اضافے کے لئے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..