سی پیک میں شمولیت سے سعودی پاک تعلقات مضبوط ہونگے،

علاقائی تجارت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا،میاں زاہد حسین غربت میں کمی آئیگی اور روزگار کے مواقعوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، چیئرمین بزنس مین پینل

پیر 24 ستمبر 2018 18:15

سی پیک میں شمولیت سے سعودی پاک تعلقات مضبوط ہونگے،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حالیہ دورے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پریس بریفنگ کے مطابق انتہائی کامیاب رہے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا ارادہ کیا اور باہمی تعلقات کو مزید بہتر کرنے کا عزم کیا۔ سعودی عرب نے سی پیک کے تحت گوادر میں آئل سٹی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے جس سے پاکستان کا مالیاتی خسارہ تو کم نہیں ہوگالیکن غربت میں کمی آئیگی اور روزگار کے مواقعوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میںکہا کہ رواں مالی سال کے دو ماہ کے دوران دنیا بھر سے پاکستان کی ترسیلات زر4ارب ڈالررہیں، گزشتہ سال کے دو ماہ کے مقابلے میںاس سال13.5فیصد اضافہ ہواجبکہ سعودی عرب سے ترسیلاات زر میں 9فیصد کی کمی آئی، تجارتی خسارہ تقریباً1فیصد اضافہ سے 6ارب ڈالر، جاری اکائونٹ خسارہ میں تقریباً10فیصد کمی کے باوجود 3ارب ڈالر ہے، جبکہ بیرونی سرمایہ کاری میں 24فیصد اضافہ ہوا۔

تجارتی خسارہ اور برآمدات کے مقابلے میں درآمدات میں روز افزوں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائز مسلسل دبائو کا شکار ہیں۔ پاکستان میں اس وقت بیرونی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائرپر دبائو کم ہوسکے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اکتوبر میں سعودی عرب کے وفد نے پاکستان آنے اور باقاعدہ طور پر سی پیک میں شمولیت کے معاہدوں پر دستخط کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت سے پاکستان اور علاقائی امن پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور علاقائی تجارت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران سیاسی، دفاعی، معاشی، تجارتی اور ثقافتی تعاون کے ساتھ ساتھ تجارتی ویزوں اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مزدوروں کے بڑھتے ہوئے مسائل جیسے اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی۔

مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مسائل کے حل کرنے پر دونوں ممالک کی قیادت کا اتفاق ہواجو خوش آئند ہے۔ ماضی میں بھی دونوں ممالک کے برادرانہ اور مثالی تعلقات رہے ہیں، جو مستقبل میں مزید مضبوط ہونگے۔سعودی عرب سے گزشتہ مالی سال میں ترسیلات زر 920ملین ڈالر رہیں جبکہ متحدہ عرب امارت سے 775ملین ڈالر کی ترسیلات زرموصول ہوئیں۔ پاکستان سے سعودی عرب ہونے والی برآمدات میں کمی آئی ہے۔

2014میں 500ملین ڈالر سے زائد برآمدات تھیں جبکہ 2017میں برآمدات 300ملین ڈالر ہوئیں، پاکستانی برآمدات چاول، گوشت، پھل، کیمیکلز، ٹیکسٹائل اور لیدر پروڈکٹس پر مشتمل ہیں۔ پاکستانی پیداوار کی برآمدات میں اضافہ کے لئے نئی حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کی سعودی عرب سے ہونے والی درآمدات 90فیصد تیل پر مشتمل ہے۔

2016میں سعودی عرب سے ہونے والی درآمدات کا تخمینہ 130ارب ڈالر تھا اگر سعودی عرب پاکستان کو بیچنے والے تیل کو کم ازکم ایک سال ادھار پر فراہم کرے تو پاکستان کے ادائیگی کے توازن میں بہتری آئیگی۔ پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی افواج پاکستان سعودی عرب کے مضبوط دفاع میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کی 39قوموں پر مشتمل اسلامی اتحادی افواج کی قیادت کررہے ہیں جو پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ اور گہرے روابط کا آئینہ دار ہے۔سعودی جوانوں اور افسران کی پاکستان میں ٹریننگ کے ساتھ ساتھ پاکستان آرمی کے 1500سے زائد جوان اور افسران سعودی عرب میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔سعودی عرب میں مقیم تقریباً15لاکھ پاکستانی سعودی عرب کی معاشی ترقی اور پاکستان کو زرمبادلہ کی فراہمی میں میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی