عالمی منڈی میں مکئی کے نرخوں میں اضافہ

منگل 25 ستمبر 2018 11:40

شکاگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) عالمی منڈی میں مکئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ مکئی کی طلب بڑھنے کے بعد دسمبر کے لئے مکئی کی سپلائی 4-3/4 سینٹ اضافے کے ساتھ 3.57-1/4 ڈالر فی بشل طے پائی۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ زراعت کے مطابق نجی برآمدکنندگان نے 121,700 ٹن مکئی بیچی ہے جو دنیا کے مختلف مقامات کی طرف رواں دواں ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu