روس کی برآمدی گندم کے نرخوں میں اضافہ

منگل 25 ستمبر 2018 14:14

روس کی برآمدی گندم کے نرخوں میں اضافہ
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) روس کی برآمدی گندم کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روبل کی قدر میں استحکام آنا ہے۔ٹریڈنگ ہائوس آئی کار ایکگرکلچر کے مطابق روس کی ساڑھے بارہ فیصد پروٹین کی حامل بلیک سی گندم کے سودی3ڈالر کے اضافہ کے ساتھ 220ڈالر فی ٹن فرہ آن بورڈ طے پائے۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ ہائوس سیو کون کے مطابق روسی گندم کے برآمدی نرخ 4 ڈالر اضافے کے ساتھ 222 ڈالر فی ٹن ایف او بی پر آ گئے ہیں تاہم بارلی(جو) کے نرخ 2 ڈالر کمی کے ساتھ 230 ڈالر فی ٹن قرار پائے۔

یکم روس20 ستمبر تک عالمی مارکیٹ میں 13.2ملین ٹن اجناس برآمد کر چکا ہے۔روس کی مقامی ضرورت کے لئے تیسر ے درجے کی گندم کے نرخ 25روبلز کے اضافہ کے ساتھ 11050روبلز (166.5ڈالر) فی ٹن رہے۔بلیک سی گندم کے بڑے خریدار ایشیائی ممالک میں ملائشیا ،بھارت،بنگلہ دیش اور چین شامل ہے۔ ساڑھے بارہ فیصد پروٹین کی حامل گندم سے بیکری مصنوعات بنائی جاتی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu